menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انصار عباسی

37 1
03.10.2024

کیا کسر باقی رہ گئی تھی کہ اب عمران خان کے چہیتے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور ایک گولی کے مقابلے میں دس گولیاں مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے قبائل سمیت صوبے کے لوگوں کو اپنے ایک انتہائی اشتعال انگیز پیغام میں تشدد کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے گنڈاپور کو شاباشی ہی مل رہی ہے اور وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک بڑے ٹکرائو کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے۔ جس طرز کی اشتعال انگیزی اور جو گولی مارے گا وہ گولی کھائے گا جیسے پیغام دینا کون سی سیاست ہے؟صاف نظر آ رہا ہے کہ نہ9مئی سے عمران خان اور تحریک انصاف نے کوئی سبق سیکھا اور نہ ہی اُن مشکلات اور تکلیفوں سے جس کا 9مئی کی وجہ سے پی ٹی آئی اور اس کے رہنمائوں کو سامنا ہے۔ تکلیفیں اور مشکلات پہلے بھی مختلف سیاسی جماعتیں سہتی رہیں لیکن کسی نے نہ 9 مئی کیا نہ ہی ایک گولی کے بدلے دس گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پہلے ہی تحریک انصاف کے لوگ سیاسی مخالفت میں دوسروں سے نفرت اور عمران خان کی محبت میںاس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ ملک پیچھے رہ گیا ہے۔ صرف اس لیے کہ اپنی سیاست کو فائدہ پہنچے ۔کوئی اپنے ملک کو مشکلات میں دیکھ کر کیسے خوش ہو سکتا ہے؟ ملک کے لیے کوئی اچھی خبر آئے تو ناخوش ہوں!! بُری خبر پر خوش ہوں اُسے خوب اچھالیں صرف اور صرف اس لیے کہ اس میں اپنا سیاسی فائدہ ہو سکتا ہے۔ معاشی طور پر ملک کے لیے کوئی خبر اچھی ہو تو اُس پر منہ بن جائیں اور اگر کوئی خرابی سامنے آ جائے تو اُسے خوب اچھالا جائے صرف اس لیے کہ مخالف ناکام........

© Daily Jang


Get it on Google Play