We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حضورؐ ہم پر عنایت۔ حضورؐ ہم پہ کرم

3 2 24
04.11.2018

حضورؐ ! بر سر پیکار ہم ہیں آپس میں

حضورؐ ! شہر ہمارے ہیں خوف میں ڈوبے

حضورؐ ! ہم نے صداقت کا رستہ چھوڑ دیا

حضورؐ ! ہم نے تعلق خرد سے توڑ لیا

حضورؐ ! ہم نے اخوت کی خود رگیں کاٹیں

حضورؐ ! ہم نے زمانے کو آگے جانے دیا

حضورؐ ! ہم نے ہدایت کی روشنی کھودی

حضورؐ ! علم کا دامن بھی ہم سے چھوٹ گیا

حضورؐ ! جذبۂ تحقیق ہم بھلا بیٹھے

حضورؐ ! ہم نے دھماکوں میں جنّتیں ڈھونڈیں

حضورؐ ! ہم کہ خطا کار بھی ہیں جاہل بھی

حضورؐ ! ہم پہ عنایت ۔ حضورؐ ہم پہ کرم

حضورؐ ! بھٹکے ہوئے حاکموں کو راہ ملے

حضورؐ ! فتح مقدر ہو لشکرِ حق کی

میری آنکھیں نم ہیں۔ سر ندامت سے خم ہیں۔ پھر مسلمان مسلمان کی املاک جلارہا ہے۔ فریضۂ علم ادا کرنے والوں کے راستے رُک رہے ہیں۔ آگے بڑھتا ملک پھر پیچھے جارہا ہے۔

چنگاریاں ہمارے ہاں ہمیشہ سلگتی رہتی ہیں۔ ذرا ہوا لگے تو وہ جاگ اٹھتی ہیں۔ کوئی تیل ڈال دے تو بھڑک اٹھتی ہیں۔ ان چنگاریوں کو پوری طرح بجھانے کی کوشش نہیں ہوتی ہے۔ حکومتیں تو آنی جانی ہیں۔ ریاست دائم و قائم رہتی ہے۔ ریاست لوگ ہیںجیتے جاگتے۔ ہر انسان اللہ کا نائب ہے۔ قابل احترام ہے۔ اشرف المخلوقات ہے۔ اپنی ماں کی آنکھ کا تارا ہے۔ اپنے باپ کے دل کاسکوں۔

اس غریب اور بے یقینی والے ملک میں جہاں جاگیردار۔ اشرافیہ۔ سرمایہ کار۔ اعلیٰ سول و فوجی عہدیدار۔ قومی خزانے کو بے دریغ لوٹتے ہیں۔ جہاں غریب اور غریب ہوجاتا ہے۔ بڑی مشکل سے دن رات محنت کرکے ایک موٹر سائیکل خریدتا ہے۔ چھوٹی گاڑی لیتا ہے۔ رکشہ قسطوں پر لاتا........

© Daily Jang