آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کرکے حکومت سےان نرخوں کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مالی سال 24-2023 میں دو گیس کمپنیوں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی آمدنی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔اوگرا نے کہا کہ 417روپے فی یونٹ اضافے میں سے تقریباً 97 فیصد (403 روپے فی یونٹ) اضافہ قدرتی گیس کی قیمت کی وجہ سے ہوا۔یہ حقیقت ہے کہ سر دست پوری دنیا کے بیشتر ممالک خاص طور پر یورپی ممالک توانائی کے حصول اور اس کی مسلسل ترسیل کیلئے سرگرداں ہیں ،روس اور یو کرین جنگ کے بعد صورتحال زیادہ گمبھیر ہے کہ یورپ انہی ممالک سے گیس کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔جہاں تک پاکستان کی بات ہےکہتے ہیںکہ اسکے گیس کےذخائر ختم ہوتے چلے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نئے صارفین کو گیس کنکشن بھی فراہم نہیں کیے جا رہے ۔گیس کی کمی کے باعث کچھ نجی کمپنیاں گیس فراہم کر رہی ہیں ،جن کے معاملات اوگرا دیکھتی ہے ،جو ایک خودمختار ادارہ ہے ،یہ بھی ایک سوال ہے کہ اسے اس قدر خود مختاری کیوں حاصل ہے اور کس نے دی ہے؟ پاکستان کی توانائی کی ضرورتوں کا لگ بھگ 35 فیصد گیس سے پورا ہوتا ہے اور ایسا بھی نہیں کہ ملک گیس اور تیل سے بالکل ہی خالی ہو چکا ہے ۔اپریل میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سندھ کے ضلع دادو کے علاقے کیرتھر بلاک میں ، خیبر پختونخوا کے علاقوں وزیرستان، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئےہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ ان ذخائر سے استفادہ کرے اور ایران سے کیے گئے گیس معاہدے کو آگے بڑھائے تاکہ گیس کی کمی کا مسئلہ حل ہو اور اس کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بھی عوام پر نہ پڑے،جو پہلے ہی قابل رحم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998
سعودی عرب کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی اور اوپیک معاہدے میں 2024 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
گھوٹکی اور رحیم یارخان کے کچے کے سرحدی علاقے سے دو مغویوں اور ایک ڈاکو کی لاشں سندھ کی رونتی پولیس نے وصول کر لیں۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ جاوید اور 24 سالہ ذیشان شامل ہیں۔
لاہور پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔
پاکستان سے متعلق سوشل میڈیا پر فیک امریکی ٹریول وارننگ کی تردید سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عثمان بزدار کےخلاف 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔
پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کےلیے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے سے بڑا مسئلہ مالیاتی نظم و ضبط کا ہے۔
کوشل مینڈس نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پھر سمارا وکرما نے بھی 44 رنز بنائے،
بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ظفر مسعود نے ڈیفالٹ سے بچنے کےلیے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنے کی تجویز دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی۔ شہدا کے مجسموں کو توڑا گیا۔
فہرست میں شامل افراد قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پرحج ڈیوٹی کیلئے اپنا نام ڈالوتے تھے۔
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایئر لائنز کے فنڈز روکنے کے معاملے پر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے فنڈز رکنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
دریائے گنگا پر تعمیر ہونے والے اس پل کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔