We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کون زیادہ موثر۔ یونیورسٹیاں یا میڈیا؟

12 1 2
01.11.2018

کئی دنوں سے سوچ رہا ہوں۔ آپ بھی میری مدد کیجئے۔

اس وقت پاکستانی معاشرے کو کون زیادہ اپنے رنگ میں رنگ رہا ہے۔ یونیورسٹیاں یا میڈیا۔

یونیورسٹیوں کی تعداد میں معقول اضافہ ہورہا ہے۔ ہر سال سینکڑوں طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوکر عملی زندگی کا حصّہ بن رہے ہیں۔ کیا وہ ماحول پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

میڈیا کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ 2002 کے بعد ٹی وی چینلوں والا معاشرہ 2002سے پہلے والے معاشرے کے مقابلے میں کتنا تبدیل ہوا ہے۔ کیا یہ تبدیلی معکوس ہے یا مثبت۔ اخلاقی اعتبار سے کتنا فرق پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہماری زمین میں پھول پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے یا کانٹے۔

ایک انگریزی اخبار کے سروے کے مطابق پاکستان کے حکمرانوں میں سے سب سے زیادہ نقوش جنرل ضیا کے دور نے ثبت کئے ہیں۔ غور کریں تو یہ تحقیق درست لگتی ہے کہ جنرل ضیا اپنی پالیسیوں سے جیسا پاکستان چاہتے تھے ۔ ویسا زیادہ بنا ہے ۔مذہبی دکھاوا، تعصّبات، فرقہ پرستی۔ جنرل ایوب کی اعتدال پسندی اس معاشرے کو پسند نہ آئی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی میانہ روی، آزاد خیالی نے اس ماحول کو متاثر نہیں کیا۔

اب ہم فوجی اور سیاسی تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہیں۔ لیکن ضیا کے فوجی دَور کے مذہبی اثرات سے صرف نظر کرلیتے ہیں۔

ہمارے تحقیقی ادارے ان رُجحانات پر کام کررہے ہوں یا نہیں۔ امریکہ یورپ چین اور بھارت والے اس پر ریسرچ کرتے رہتے ہیں۔

ان دنوں اتفاق سے یونیورسٹیوں سے میرا رابطہ کچھ زیادہ ہے۔ اپنے ماضی سے خوف زدہ ہوں ۔حال پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔اس لئے وہاں جارہا ہوں جہاں ہمارا مستقبل پرورش پارہا........

© Daily Jang