We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نیوٹیک ایک محنتی اور ایماندار شخصیت سے محروم

4 0 8
31.10.2018

پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق نصف سے زائد یعنی 60 فیصد نوجوان 30 سال سے کم عمر کے ہیں اور اگر ان نوجوانوں کی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انہیں ہنر سے لیس کیا جائے تو یہ نوجوان ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں بصورت دیگر یہی نوجوان ملک کیلئے Liability بھی بن سکتے ہیں۔ اِنہی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں میں فنی و پیشہ ورانہ تربیت کو اجاگر کرنا اور اُنہیں ہنر سے لیس کرناہے۔ یہ ادارہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے مختلف فنی تربیتی کورسز کا اہتمام کرتا ہے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ نیوٹیک اپنے جاب پلیسمنٹ سینٹر کے ذریعے ادارے کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک روزگار فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

نیوٹیک کو فعال ادارہ بنانے میں ذوالفقار احمد چیمہ کا اہم کردار ہے جنہوں نےانتھک محنت و جدوجہد سے ادارے کو اہم مقام دلایا جس کی بدولت ادارے کا شمار ملک کے اہم اداروں میں کیا جانے لگا ۔ اس سے قبل وہ آئی جی موٹرویز سمیت کئی اہم کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں نیوٹیک نے اس سمت میں ایک اور قدم اٹھایا جب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پبلک اور پرائیویٹ اداروں خصوصاً انڈسٹری کے مابین مشترکہ حکمت عملی پر مبنی شراکت کے فروغ کیلئے نیشنل اسکلز فورم (National Skills Forum) کا قیام عمل میں آیا جو ذوالفقار چیمہ کی ذہنی تخلیق ہے۔ فورم کے قیام کا مقصد تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت (TVET) سے جڑے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خلیج کم کرکے تعاون کو فروغ........

© Daily Jang