ارشد شریف پہلی دفعہ قتل نہیں ہوا۔ارشد شریف پہلے بھی کئی دفعہ قتل ہو چکا ہے سوال یہ ہے کہ ارشد شریف بار بار قتل ہو جاتا ہے لیکن قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے ؟پاکستان کا شمار دنیا کے ان دس ممالک میں ہوتا ہے جو صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں ۔پاکستان میں صحافیوں کو گالی دینا اور گولی مارنا بہت آسان ہے ۔یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بڑے بڑے سیاست دان صحافیوں کا نام لیکر انہیں لفافہ قرار دیتے ہیں اور کوئی ثبوت بھی پیش کرنا گوارا نہیں کرتے ۔اس ملک میں طاقتور لوگوں کی مرضی کے خلاف سچ لکھنے والے صحافیوں کو صرف طاقتوروں سے نہیں بلکہ ان کے پروردہ صحافیوں سے بھی خطرہ رہتا ہے جنہوں نے اہل صحافت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے آزادی صحافت کے دشمنوں کو اتنا بے باک کر دیا ہے کہ وہ جب چاہیں کسی صحافی کو غدار قرار دے ڈالتے ہیں اور جب چاہیں کسی صحافی کو گولی مار دیتے ہیں۔ آزادی صحافت کیلئے خطرات میں اضافے کی ایک وجہ مختلف صحافتی تنظیموں کی وہ مفاد پرست قیادت بھی ہے جو کارکن صحافیوں کے مفادات کی بجائے مختلف ریاستی اداروں اور میڈیا مالکان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔صحافتی تنظیمیں کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہیں۔جب کوئی ارشد شریف قتل ہوتا ہے تو یہ تنظیمیں چند نمائشی بیانات سے آگے نہیں بڑھتیں۔ پچھلے دس سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مقدمات اٹھا کر دیکھ لیں کسی ایک ارشد شریف کے قاتل کو سزا نہیں ملی۔آج کل یوٹیوب سے ڈالر کمانے والوں کیلئے سلیم شہزاد کا نام اجنبی ہو گا سلیم شہزاد نے 27مئی 2011ء کو ایشیا ٹائمز میں لکھا کہ مہران نیول میں کراچی پر ہونے والے حملے میں القاعدہ ملوث تھی اور نیول انٹیلی جینس کو کچھ عرصہ قبل نیوی میں القاعدہ کے ہمدردوں کی موجودگی کا پتہ چل چکا تھا ۔صرف تین دن بعد 30مئی 2011ء کو سلیم شہزاد کو اسلام آباد میں اغوا کر لیا گیا اور پھر انکی لاش جہلم کے قریب ایک نہر سے ملی ۔سلیم شہزاد کے قتل پر پاکستانی میڈیا نے اتنا شور مچایا کہ طاقت کے تمام مراکز میں کھلبلی مچ گئی۔ مجھے یاد ہے کہ کئی دن تک ہم بہت سے اینکر پارلیمینٹ ہائوس کےسامنے ایک لائن میں اپنے کیمرے کھڑے کر دیتے ۔بیک وقت مختلف ٹی وی چینلز سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف پروگرام کرتے اور وقفے کے دوران اپنے مہمانوں کا تبادلہ بھی کر لیتے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان دنوں جیو نیوز کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور اگر پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما جیو نیوز پر آکر سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کرتا تو پارٹی قیادت باقاعدہ ناراضی کا اظہار کرتی ۔ارشد شریف ان دنوں دنیا نیوز سے وابستہ تھے اور سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے۔
سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک کمیشن بنا اس کمیشن میں میرے سمیت کئی صحافی پیش ہوئے اور ہم نے ممکنہ فائلوں کی نشاندہی کی ،کمیشن کی رپورٹ آئی تو اس میں آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہ تھا۔بہت مایوسی ہوئی ہم نے کمیشن پر تنقید شروع کر دی اس دوران اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور ایک کاروباری شخصیت ملک ریاض کے درمیان چپقلش نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا۔عمران خان جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں آئے اور چیف جسٹس کی حمایت کا ا علان کر دیا۔ انہی دنوں 2012ء میںسوشل میڈیا پر بڑے منظم انداز میں ایک جھوٹ پھیلایا گیا ،جس میں کہا گیا کہ مبشر لقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود، نجم سیٹھی ، کامران خان، حسن نثار، مہر بخاری، ارشد شریف ،مظہر عباس، نصرت جاوید، سہیل وڑائچ، آفتاب اقبال، عاصمہ شیرازی، ثنا بچہ، جاوید چودھری، ماروی سرمد، منیب فاروق، مشتاق منہاس اور حامد میر نے ملک ریاض سے نقد رقم اور پلاٹ لئے ہیں۔اس سلسلے میں کچھ جعلی بنک اکائونٹ نمبر بھی دکھائے گئے، اس فہرست میں کسی ٹی وی چینل اور اخبار کے مالک کا نام نہیں تھا۔زیادہ تر وہ صحافی تھے جنہوں نےسلیم شہزاد کے قتل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی تھی ۔کراچی کے ایک انگریزی جریدے ’’نیوز لائن‘‘ نے اس جھوٹ کو اپنی ٹائٹل سٹوری بنا دیا چنانچہ میں نے مظہر عباس کے ساتھ مشورہ کیا اور ایک درخواست تیار کی جس میں اپنے سمیت فہرست میں موجود تمام صحافیوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔ابصار عالم نے بھی ایک درخواست تیار کر رکھی تھی جو میڈیا مالکان کے احتساب کے متعلق تھی ،ہم نے دونوں درخواستوں کو یکجا کیا اور سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔سماعت شروع ہوئی تو مظہر عباس، عاصمہ شیرازی، اور ارشد شریف فریق بن گئے اس درخواست کے نتیجے میں ہم نے وفاقی وزارت اطلاعات سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹ فنڈ بند کرائے جہاں سے صحافیوں کو رشوت دی جاتی تھی، پیمرا کا ضابطہ اخلاق بھی اس درخواست کے نتیجے میں بنایا گیا اور ملک ریاض نے عدالت کو تحریری طور پر بتایا کہ انہوں نے کسی صحافی کو نقد رقم یا پلاٹ نہیں دیا،کوئی ادارہ اور فرد ہمارے خلاف کہیں سے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا ۔
2014ء میں مجھ پر کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تو سپریم کورٹ کے تین ججوں کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیشن بنا اس کمیشن نے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنی تھی اس کمیشن کے سامنے مجھے ایک دفعہ اسٹریچر اور ایک دفعہ وہیل چیئر پر پیش کیا گیا۔دونوں مرتبہ میرے زخموں کے ٹانکے ٹوٹ گئے کمیشن کےسربراہ میرے نامزد ملزموں سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے مجھے کہتےکہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے ادارے کے مالک آپ پر حملے کے ذمہ دار ہیں ؟اس کمیشن کی رپورٹ سے متعلق جھوٹی خبریں تو پھیلائی گئیں لیکن اصلی رپورٹ سامنے نہ آئی ۔ارشد شریف وہ واحدصحافی تھا جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ حامد میر پر حملے کی انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔اس درخواست پر بھی لمبا عرصہ تاریخیں پڑتی رہیں۔ ارشد میرا براہ راست دوست نہیں تھا البتہ کچھ مشترکہ دوستوں کے ہاں اس سے ملاقات ہوتی تو میں پوچھتا کہ تمہیں میرے متعلق انکوائری رپورٹ میں اتنی دلچسپی کیوں ہے ؟وہ صرف مسکرا دیتا دوستوں کی محفلوں میں خاموش بیٹھا رہتا اور عامر متین مذاق میں کہتا کہ یہ پیسے لئے بغیر نہیں بولتا ۔2017ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ارشد شریف پر ایک ایف آئی آر درج کرائی ۔میں صحافیوں کا ایک وفد لیکر انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ آفتاب سلطان سے ملا اور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ارشد کے کئی دشمن میرے دشمن بن گئے۔ 23اکتوبر 2022ء کو ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ،قتل کی انکوائری کیلئے حکومت نے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا ہے جسے مرحوم کی والدہ نے مسترد کر دیا ہے ۔کچھ لوگ ایک سوال پوچھتے ہیں کہ بغیر ثبوت کے ارشد کے قتل کا الزام ریاستی اداروں پر کیوں لگایا جاتا ہے ؟وجہ یہ ہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ایک صحافی ساجد حسین کو سویڈن اور بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کو کینیڈا میں پراسرار انداز میں قتل کیا گیا ،کچھ ماہ قبل برطانوی پولیس نے ایک شخص گوہر خان کو گرفتار کیا جسے ہالینڈ میں احمد وقاص گورائیہ کو قتل کرنے کیلئے ایک لاکھ پائونڈ دیئے گئے ۔ارشد شریف کے قتل کی انکوائری ایسے کمیشن سے کرائی جائے جس پر اس کے خاندان کو اعتماد ہو ورنہ افواہوں کا سلسلہ بند نہ ہو گا۔اس مرتبہ ارشد شریف کو انصاف نہ ملا تو آئندہ کسی پاکستانی صحافی کو انصاف نہیں ملے گا اور ارشد شریف بار بار قتل ہوتا رہے گا۔
سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لیے ایک نئی اور بےحد پُراثر ویکسین تیار کرلی ہے جس سے پیدائش سے قبل بچوں میں جان لیوا سانس کی بیماری کے خطرے کو کافی حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔
خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں کے پی میں ڈینگی سے مزید 233 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کا دوبارہ آنا امریکا اور اسرائیل دونوں کے لیے چیلنجنگ ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے، لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔
اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست پر افسوس اور زمبابوے سے ہار پر دکھ ہوا۔
بھارتی اداکار ارجن کپور نے سنجے کپور کی بیٹی اور اپنی کزن شنایا کو کپور خاندان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے اس کے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 3.07 فیصد کمی آئی، جو 2 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کی ایرانی دھمکیوں سے متعلق خبریں بےبنیاد الزامات پر مبنی ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں قیام پذیر ہیں، انھوں نے بدھ کو اپنے کام سے ایک دن کی چھٹی لیکر یہ دن اپنے چھوٹے بیٹے جاہ علی خان کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
سابق کپتان کی ایک صحت مند بچے سے ملاقات ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دے دیا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو قاتل مارچ کہہ دیا۔
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ایس آر کے برتھ ڈے ایونٹ میں شرکت کی،جس کے کیک کٹنگ کی ویڈیووائرل ہوگئی۔
ماضی میں کراچی کی اہم حکمران جماعت ایم کیو ایم پاکستان، قومی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی پسندیدگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔
چھ روزہ لانگ مارچ میں اب تک خاتون رپورٹر صدف نعیم سمیت تین افراد حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے یکم اور دو نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ارشد شریف پہلی دفعہ قتل نہیں ہوا۔ارشد شریف پہلے بھی کئی دفعہ قتل ہو چکا ہے سوال یہ ہے کہ ارشد شریف بار بار قتل ہو جاتا ہے لیکن قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے ؟پاکستان کا شمار دنیا کے ان دس ممالک میں ہوتا ہے جو صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں ۔پاکستان میں صحافیوں کو گالی دینا اور گولی مارنا بہت آسان ہے ۔یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بڑے بڑے سیاست دان صحافیوں کا نام لیکر انہیں لفافہ قرار دیتے ہیں اور کوئی ثبوت بھی پیش کرنا گوارا نہیں کرتے ۔اس ملک میں طاقتور لوگوں کی مرضی کے خلاف سچ لکھنے والے صحافیوں کو صرف طاقتوروں سے نہیں بلکہ ان کے پروردہ صحافیوں سے بھی خطرہ رہتا ہے جنہوں نے اہل صحافت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے آزادی صحافت کے دشمنوں کو اتنا بے باک کر دیا ہے کہ وہ جب چاہیں کسی صحافی کو غدار قرار دے ڈالتے ہیں اور جب چاہیں کسی صحافی کو گولی مار دیتے ہیں۔ آزادی صحافت کیلئے خطرات میں اضافے کی ایک وجہ مختلف صحافتی تنظیموں کی وہ مفاد پرست قیادت بھی ہے جو کارکن صحافیوں کے مفادات کی بجائے مختلف ریاستی اداروں اور میڈیا مالکان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔صحافتی تنظیمیں کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہیں۔جب کوئی ارشد شریف قتل ہوتا ہے تو یہ تنظیمیں چند نمائشی بیانات سے آگے نہیں بڑھتیں۔ پچھلے دس سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مقدمات اٹھا کر دیکھ لیں کسی ایک ارشد شریف کے قاتل کو سزا نہیں ملی۔آج کل یوٹیوب سے ڈالر کمانے والوں کیلئے سلیم شہزاد کا نام اجنبی ہو گا سلیم شہزاد نے 27مئی 2011ء کو ایشیا ٹائمز میں لکھا کہ مہران نیول میں کراچی پر ہونے والے حملے میں القاعدہ ملوث تھی اور نیول انٹیلی جینس کو کچھ عرصہ قبل نیوی میں القاعدہ کے ہمدردوں کی موجودگی کا پتہ چل چکا تھا ۔صرف تین دن بعد 30مئی 2011ء کو سلیم شہزاد کو اسلام آباد میں اغوا کر لیا گیا اور پھر انکی لاش جہلم کے قریب ایک نہر سے ملی ۔سلیم شہزاد کے قتل پر پاکستانی میڈیا نے اتنا شور مچایا کہ طاقت کے تمام مراکز میں کھلبلی مچ گئی۔ مجھے یاد ہے کہ کئی دن تک ہم بہت سے اینکر پارلیمینٹ ہائوس کےسامنے ایک لائن میں اپنے کیمرے کھڑے کر دیتے ۔بیک وقت مختلف ٹی وی چینلز سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف پروگرام کرتے اور وقفے کے دوران اپنے مہمانوں کا تبادلہ بھی کر لیتے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان دنوں جیو نیوز کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور اگر پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما جیو نیوز پر آکر........
© Daily Jang
visit website