We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

قومیں چڑچڑی کیوں ہوجاتی ہیں؟

7 8 10
07.10.2018

کہتے تو ستمبر کو ستم گر ہیں لیکن یہ اکتوبر بھی بڑا ظالم مہینہ ہے۔ کراچی میں تو سمندر کی قربت کے باعث اکتوبر میں حبس بڑھ جاتا ہے۔ اور بہت ہی گرم گزرتا ہے۔ اکتوبر میں شہادتیں بھی ہوئی ہیں۔ پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان اس ماہ میں پنڈی میں گولی کا نشانہ بنے۔ پھر ایک سچے پاکستانی حکیم محمد سعید بھی اسی سفاک مہینے میں شہید کیے گئے۔ اکتوبر میں سیاسی حکومتوں کی بساط بھی لپیٹی جاتی رہی ہے۔ پہلا مارشل لا 7اکتوبر کو صدر اسکندر مرزا نے نافذ کیا۔ اور 27اکتوبر کو انہیں بھی رخصت کر دیا گیا۔ 12اکتوبر تو ماضی قریب کی اہم تاریخ ہے جب ایک منتخب وزیراعظم نے ہوا میں معلّق آرمی چیف کو برطرف کرکے نیا آرمی چیف لگانے کی کوشش کی۔ تو رات گئے ان کی اپنی حکومت رخصت کر دی گئی۔

اب اکتوبر 2018شروع ہوا ہے۔ کوئی اچھی خبریں لے کر نہیں آ رہا ہے۔ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے ہمسایہ ملک ایران کو ناراض بتایا جا رہا تھا مگر ایران کے سفیر نے بلوچستان کے دورے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں واضح کر دیا کہ ایران کو سعودی عرب یا کسی بھی مسلم ملک کی طرف سے سی پیک میں سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن قرائن کہہ رہے ہیں کہ معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت ایک تنی ہوئی رسی پر چلنا پڑ رہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان داخلی اتحاد سے محروم ہے حالانکہ خارجہ امور کے سلسلے میں قوموں کا نقطۂ نظر ایک ہی ہوتا ہے۔ اپنے ازلی حریف بھارت کو دیکھ لیجئے کہ ان کی پارٹیوں میں ہزار اختلافات ہوں مگر پاکستان اور کشمیر کے سلسلے میں وہ سب یک زبان اور یک خیال ہوتے........

© Daily Jang