We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ٹاسک فورس کے کمالات

14 57 77
28.09.2018

The more things change, the more they stay the same. (French writer Jean Baptiste Alphonse Karr)

پرانے پاکستان میں قومی اہمیت کے کسی معاملے پر مٹی ڈالنے کا یہ طریقہ مستعمل تھا کہ سفارشات مرتب کرنے کے لئے حسب ذائقہ کمیٹی تشکیل دیدی جائے یا پھر کمیشن بنا دیا جائے مگر نئے پاکستان میں عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا ایک منفرد انداز متعارف کروایا گیا ہے اور وہ ہے ٹاسک فورس کاقیام۔ ویسے تو ٹاسک فورس ایک خالصتاً فوجی اصطلاح ہے جو امریکہ کی بحری فوج سے منسوب کی جاتی ہے مگر تبدیلی کی خواہاں حکومتوں کو یہ نئی اصطلاح پسند آئی تو غیر فوجی مقاصد کے لئے بھی ٹاسک فورسز بننے لگیں ۔دنیا بھر میں ٹاسک فورس کا مفہوم جو بھی ہو ،ہمارے ہاں اسے کمیٹی اور کمیشن کا متبادل ہی سمجھا جانا چاہئے ۔اردو لغت میں التوا، تاخیر، ٹال مٹول ،احتراز،گریز ،اجتناب اور راہ فرار اختیار کرنے جیسے جتنے الفاظ موجود ہیں ،ان الفاظ و معانی کے ٹھاٹھیں مارتے دریا کو کوزے میں بند کرنا مقصودہو تو اسے کمیشن المعروف ٹاسک فورس کا نام دیا جا سکتا ہے پولیس کلچر تبدیل کرنا ہو ،صحت و تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات پیش نظرہوں ،عدالتی نظام کو صراط مستقیم پر چلانا ہو،حکومتی اخراجات کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہو ، سرکاری اداروں کی مجرمانہ غفلت کا سراغ لگانا ہو یا پھر کسی سیاسی و غیر سیاسی پہیلی کو سلجھانا ہو تو ایک ہی شافی وکافی نسخہ ہے کہ کمیشن بنا دیا جائے ۔موجودہ حکومت چاہتی تو قیام پاکستان کے بعد اب تک بنائے گئے لاتعداد کمیشنوں کی ضخیم رپورٹیں جاری کرنے کے لئے ایک نیا کمیشن بنا سکتی تھی لیکن کمیشن جیسی فرسودہ اصطلاح سے اسٹیٹس کو کی بُو آتی ہے اس لئے نئی خو اور نئی طرح ڈالنے کے........

© Daily Jang