5فروری، یوم یکجہتی کشمیر

گزشتہ کئی برسوں کی طرح آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے‘ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تصور کیا جاتا ہے‘ وہاں ہر قسم کی سرگرمیوں میں پاکستانیوں کی دلچسپی فطری عمل ہے البتہ 5 فروری کے یوم یکجہتی کشمیر کی کیا منفرد حیثیت ہے اسے سمجھنے کیلئے قارئین کو اس دن کے پس منظر کو جاننا ضروری ہے۔ کہتے ہیں ”تنگ آمد بہ جنگ آمد“ انسان کتنا ہی شریف النفس‘ امن پسند کیوں نہ ہو لیکن اگر اس کے جائز حقوق کو مسلسل پامال کیا جائے تو ایک وقت ایسا آئے گا جب یہ بے ضرر انسان غاصب کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔ وادی کشمیر کے خوبصورت اور سحر انگیز قدرتی مناظر نے دنیا کے ہر کونے سے سیاحوں کو یہاں آنے پر آمادہ کیا ہے‘ دوسری جانب جنگل کی لکڑی کی بہتات نے کشمیر کے باشندوں کو لکڑی پر خوبصورت نقش و نگار بنانے کی طرف راغب کیا‘ خوبصورت قدرتی........

© Daily AAJ