menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر!

16 0
previous day

ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر!

یقین جانیے یہ رپورٹ پڑھ کر دل خون کے آنسو رویا کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباََ ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں۔ یہ محض ایک عدد نہیں بلکہ ڈھائی کروڑ غیرمحفوظ مستقبل اور ایسے شہری ہیں جو ریاست کی بنیادی آئینی ذمہ داریوں سے محروم ہیں۔ یہ رپورٹ کسی باہر کے ادارے نے نہیں بلکہ پاکستان کی سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس نے ایک بار پھر قوم کو ایک ایسی تلخ حقیقت کے سامنے لا کھڑا کیا ہے جس سے نظریں چرانا اب ممکن نہیں رہا۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دو برس قبل قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے باوجود صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آ سکی۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں مسئلہ پالیسیوں کی کمی نہیں بلکہ ان پر عملدرآمد کا فقدان ہے۔ افریقی ملک ایتھوپیا نے بھی گزشتہ دو دہائیوں میں ہزاروں نئے سرکاری سکول قائم کیے، دیہی علاقوں میں تعلیم کو وسعت دی اور لاکھوں بچوں کو پہلی مرتبہ سکولوں تک پہنچایا۔ اگرچہ وہاں بھی مسائل موجود ہیں لیکن حکومتی تسلسل نے واضح نتائج پیدا کیے۔اسی طرح ویتنام، جو کبھی جنگ اور غربت کی علامت سمجھا جاتا تھا، آج دنیا کے بہترین تعلیمی نظاموں میں شمار ہونے لگا ہے۔ وہاں کے طلبہ بین الاقوامی امتحانات میں ترقی یافتہ ممالک کے طلبہ کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ویتنام نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد بنایا، اساتذہ کے معیار کو بہتر کیا، نصاب کو جدید بنایا اور سیاسی تبدیلیوں کے باوجود تعلیمی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا۔ سری لنکا کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے۔ اگرچہ اس ملک کو حالیہ برسوں میں شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، لیکن کئی دہائیوں سے مفت اور........

© Daily 92 Roznama