menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

صدر ٹرمپ کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

20 0
previous day

صدر ٹرمپ کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ امن معاہدہ (ایم او یو) عملاً ختم ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی اپنی حیثیت کھو چکی ہے ۔ امریکی صدر نے اپنے اس مؤقف اور ایران پر نئے فضائی حملوں کا جواز آبنائے ہرمز میں عمانی ساحل کے قریب قطر کے ایک ایل این جی بردار جہاز سمیت تین آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کو قرار دیا ہے۔ قطر نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے شدید مذمت کی جبکہ سعودی عرب نے بھی اپنے ایک ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے نہ صرف ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے بلکہ انہیں حیران کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران پر نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ خطے میں بڑی مشکل سے قائم ہونے والی جنگ بندی کو عالمی امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا تھا۔ بدقسمتی سے چند ہی دنوں بعد امریکی صدر کے بیان نے پورے مشرق وسطیٰ کو ایک مرتبہ پھر جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اہم سوال تو یہ ہے کہ کیا محض الزامات کی بنیاد پر جنگ بندی کو ختم کر دینا اور دوبارہ عسکری کارروائیاں شروع کر دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے؟پاکستان پہلے ہی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکا تھا۔ وزیراعظم........

© Daily 92 Roznama