menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بلوچستان دہشت گردی

49 0
04.06.2026

بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور بھارت اور اسرائیل اس کی پشت پر ہیں۔ یہ بقاء کی جنگ ہے۔ اگر مگر کا وقت گزر چکا ہے۔ ہر ایک کو ہر سطح پر یکسو ہونا ہو گا۔اس وقت ہویہ رہا ہے کہ ادھر دہشت گردی ہوتی ہے اور اس کے بعد پوسٹ ٹیررازم یعنی مابعد دہشت گردی کی واردات شروع ہو جاتی ہے۔ دہشت گرد اپنا کام ختم کرتے ہیں تو پوسٹ ٹیررسٹ میدان میں آ جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کیا ہم پوسٹ ٹیررازم اور اس کی غارت گری سے بھی کچھ آگہی رکھتے ہیں؟ اپنی تباہ کاریوں کے اعتبار سے پوسٹ ٹیررازم کا معاملہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین ہے۔ دہشت گردی وہ تباہی پھیلاتی ہے جو نظر آ تی ہے، پوسٹ ٹیررازم جس بربادی کو جنم دیتا ہے وہ بظاہر نظر بھی نہیں آتی۔ دہشت گردی انسانی وجود کو ٹارگٹ کرتی ہے، پوسٹ ٹیررازم انسان کے ذہن اور فکر پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ دہشت گردی معاشرے سے خوشیاں چھینتی ہے، پوسٹ ٹیررازم سماج کو یکسوئی سے محروم کر دیتا ہے۔ دہشت گرد بندوق اور بموں سے حملہ کرتے ہیں، پوسٹ ٹیررسٹ ذرائع ابلاغ کو ہتھیار بناتے ہیں۔آئیے اس پوسٹ ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررسٹس کی واردات اور طریقہ واردات کا ایک مختصر جائزہ لیتے ہیں۔ ملک میں کہیں بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو، پوسٹ ٹیررسٹ فوری طور پر بروئے کار آتے ہیں۔ یہ سب سے پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ معاشرے میں خلط مبحث پیدا کر دیتے ہیں اور بحث کا رخ غلط سمت میں موڑ دیتے ہیں۔مثال کے طور پر واردات کے بالکل ابتدائی مرحلے میں، جب دہشت گردوں کے حوالے سے ایک واضح موقف........

© Daily 92 Roznama