صنعتی ترقی کا خواب، اصلاحات اور معیشت کا امتحان
صنعتی ترقی کا خواب، اصلاحات اور معیشت کا امتحان
وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ ایک اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے صنعت کے فروغ کو معاشی ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومتی سطح پر معیشت کے حقیقی ستونوں یعنی صنعت، سرمایہ کاری اور پیداوار پر توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا جا رہا ہے۔معاشی ترقی کا راستہ ہمیشہ پیداوار، صنعت اور سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے۔ کوئی بھی ملک محض قرضوں، امداد یا وقتی مالی سہارا لے کر پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ مضبوط معیشت وہی ہوتی ہے جہاں کارخانے چلتے ہوں، نئی صنعتیں لگ رہی ہوں، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہوں اور برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی جماعت کی سیاسی تاریخ میں صنعتی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے کئی دعوے اور اقدامات سامنے آتے رہے ہیں۔ وہ خود بھی صنعتی ماحول کے تقاضوں سے واقف سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کا سیاسی تجربہ ایسے منصوبوں سے جڑا رہا ہے جن میں توانائی، تعمیرات اور صنعتی سرگرمیوں کو اہمیت دی گئی۔ ایک سیاسی قیادت کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ معیشت کو صرف اعداد و شمار کی نظر سے نہیں بلکہ کارخانے کے دروازے، مزدور کے ہاتھ اور کاروباری طبقے کے اعتماد سے بھی دیکھے۔موجودہ........
