We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نواز شریف کا غدار وطن مجیب الرحمان کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ

5 0 0
14.01.2018

پاکستان کی اعلیٰ عدالت، سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے مسلم لیگ نون کے صدر اورسابق وزیر اعظم نوازشریف صاحب کو کرپشن کے الزام میں کسی بھی عوامی عہدے سے تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔اس پر نواز شریف نے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور پاکستان کی فوج پر الزام ترشی شروع کر دی۔کہا اب کٹپتلیوں کا تماشہ نہیں چلنے دیا جائے گا۔نواز شریف کی شہ پر،مریم نواز صاحبہ اورنون لیگ کے وزیروں نے فوج اور عدلیہ پر الزامات کی بارش کر دی۔ فوج نے ملک مصالے کو سامنے رکھتے ہوئے نواز شریف کی فوج پر بے جا تنقید کا جواب نہیں دیا۔ فوج نے اعلانیہ کہا کہ فوج کا سیاست میں کوئی بھی کرادار نہیں۔اس سے قبل فوج پر بے جا الزام لگایاگیا کہ وہ عمران خان صاحب کے دھرنا کروانے میں مدد گار رہی ہے۔ایک وزیر نے میڈیا میں کھل کر فوج پر الزام تراشی کی۔ فوج کے رد عمل پر نواز شریف نے اپنے پارٹی کے ایک سینیٹر کو سزا دی ۔(اب پھر اس کو وزیر بنا دیا)پھر ڈان لیک سازش کر کے فوج کو دہشت گردوں کا ساتھی ثابت کرنے کی خبر لیک کی۔ فوج کے رد عمل پر پھر اپنے ایک اور وزیر دو بیرکریٹس کو فارغ کیا۔ نا اہل ہونے کے بعدیہ بھی کہا کہ جمہوریت کو لپیٹا جا رہا ہے۔مگر ان کی سیاسی پارٹی ،مسلم لیگ نون کا جناب شاہدخاقان عباسی وزیر اعظم منتخب ہو کر جمہوریت کے تحت نظامِ حکومت چلا رہا ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ نے آزاد رائے سے اپنا نیا وزیر اعظم کو چن لیا جمہوریت چلتی رہی۔ فوج نے جمہوری عمل میں کوئی بھی مداخلت نہیں کی۔ عدلیہ نے بھی کمال درجہ کاصبر کرتے ہوئے ،ابھی تک توہین عدالت کا حق استعمال نہیں کیا۔فوج اور عدلیہ یہ سمجھ گئی ہے کہ نواز شریف نے یہ پالیسی اختیار کر لی ہے کہ میں نہیں تو ملک بھی نہیں۔کبھی کہا کہ کروڑوں عوام کے ووٹوں سے چنے ہوئے وزیر اعظم کو صرف اقامہ کی بنیاد پر پانچ لوگوں نے نکال دیا گیا۔ کبھی کہا نظریہ نواز شریف کو عوام میں مقبول کرنے کے لیے مہم چلاؤں........

© UrduPoint