We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ننھی زینب۔۔ میں کس قصور میں ماری گئی؟

1 0 0
13.01.2018

پاکستانی معاشرے سے ننھی زینب کا سوال ہے، میں کس قصور میں ماردی گئی؟چھ دن پہلے اغوا کی گئی ننھی زیب مظلومہ کو کئی دفعہ زیادتی کے بعد قتل کر کے کچرا کنڈی میں ڈال دیا گیا۔پاکستانی معاشرہ سفاک درندوں کی اس حرکت کبھی بھی فراموش نہیں کرے گا۔ ایک سال کے اندرننھی بچیوں کو اغوا کرنے بعد زیادتی کا نانشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا یہ گیارہ واقعہ ہے۔ پنجاب حکومت اور پولیس کے لیے شرم کا مقام ہے۔ پولیس کے مطابق پچھلے اور موجودہ کیس میں میڈکل رپورٹ بھی ایک جیسی ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے قصور واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں یہ سیریل کرائم ہیں ۔ کیس نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام توانائیاں صرف کریں گے۔قاتل کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تین مشکوک لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ پنجاب حکومت کی بات کوسامنے رکھتے ہوئے اس سے شک گزرتا ہے کہ اس واقع میں پاکستان ازلی دشمن، بھارت ملوث ہے۔ وہ ہمارے ملک اپنے مقامی ایجنٹوں کو استعمال کر کے ہر طرح کی حرکت کر سکتا ہے جس میں عوام میں نفرت پھیلانے اور عوام اپنے آپ کو بے دست پا اور مظلوم سمجھنا شروع کریں۔اس سے قبل لڑکوں کے ساتھ زیادتی کے کیس بھی سامنے آئے ۔ کافی عرصہ پہلے بھی لاہور میں اقبال نامی سفاک کا بھی وقعہ سامنے آیا تھا۔ جس نے ایک سو لڑکوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کرگم نام کر دیں تھیں۔ایک طرف تو عوام کی نظریں پنجاب حکومت کی طرف اُٹھی ہیں کہ اگر ایسے واقعات میں مثالی اور عبرت ناک سزائیں دیں جاتی تو مجرم ایسی سفاک حرکتیں کرنے سے باز آتے اورایسے واقعات میں کمی ہوتی۔ دوسری طرف ان کو اپنے دشمن بھی نظر بھی آجاتے۔ لوگ........

© UrduPoint