We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ہمیں کس نے شکست دی ہے؟

1 0 0
13.01.2018

قصور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ہمارے معاشرے کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ اندوہناک داستان پہلی مرتبہ ہمارے سامنے آئی ہے؟ بالکل نہیں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا،اس سے پہلے میرے اور آپ کے قریب کتنی ہی بار یہ سب ہو چکا ہے ہر مرتبہ ہم مذمتی بیان سنتے ہیں،دو چار دن افسوس کرتے ہیں،فیس بک اور ٹوئٹر پر حکمرانوں کو گالیاں دے کر سوجاتے ہیں۔اس واقعے کو بھول جاتے ہیں یہاں تک کے پھر اس سے ملتا جلتا سانحہ سامنے نہ آجائے۔ پاکستان میں بچوں کے ساتھ سے زیادتی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ملک میں روزانہ 11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں۔ 2016ء میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2127 واقعات پیش آئے جب کہ 2017 میں 1764 وااقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس ریکارڈ اور مختلف تنظیموں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اوسطاً ہر روز 11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں اور صرف 2016 میں ملک بھر میں 100 بچے ایسے تھے جو زیادتی کے نتیجے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے یا قتل کر دیے گئے۔پولیس تک پہنچنے والے........

© UrduPoint