We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آہ ! زینب کی آخری نظم

3 0 0
14.01.2018

میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے۔ میں پاکستانی ہوں“۔ قصور میں زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والی زینب کی سکول کی کاپی پر لکھی تحریروں نے پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔ ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح اس کے بیگ میں موجود ہیں، جن پر 4 جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہے۔ یہ وہی روز ہے جب زینب اغوا ہوئی اور پھر کبھی لوٹ کر گھر واپس نہ آئی۔ اردو کے ہوم ورک میں زینب نے ” میری ذات “ پر ایک مضمون میں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھا کہ میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے، میرے والد کا نام امین ہے، میری عمر سات سال ہے، میں قصور میں رہتی ہوں، میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں، میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں، مجھے آم بہت پسند ہیں۔ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابقتحر یک انصاف نے پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور دیگر جرائم میں بدتر ین اضافے پر ”فلاپ حکومت “کے نام سے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں روزانہ خواتین اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے 4سے5واقعات ہو رہے ہیں‘پنجاب میں ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے1725مقدمات اجتماعی زیادتی کے 195مقدمات رپورٹ ہوئے ‘ایک سال کے دوران6ہزار سے زائدمردو خواتین اور بچے مختلف واقعات میں قتل ہوئے ‘100سے زائد خواتین اور بچے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل ہوئے ہیں۔بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی اور اغوا کے ملزموں کے........

© UrduPoint