We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

عقل کی خوبصورتی

3 0 1
12.07.2018

عقل کی خوبصورتی

انسان کو یہ صلاحیت خدا نے دی ہے کہ وہ جن چیزوں کو نہیں دیکھ سکتا‘ ان کے بارے میں بھی ایک تصوراتی شکل اپنے دماغ میں بنا سکتاہے ۔ جب خلائی مخلوق کے بارے میں انسان سوچتا ہے ۔ خصوصاً جیسا کہ مریخ کے بارے میں سوچا جاتا رہا تو انسانوں نے اس مخلوق کی ایک تصوراتی شکل بنا ڈالی۔ ان کے سرلمبے‘ آنکھیں گیند جتنی ‘ ہاتھوں کی جگہ لمبے ناخنوں والے پنجے اور ناک نہ ہونے کے برابر تھے ۔ انسان یہ سمجھتا ہے کہ خلائی مخلوق اگر کہیں ہوگی‘ تو وہ عجیب وغریب شکل و صورت کی حامل ہوگی ۔ اس لیے کہ وہ اس دوسرے سیارے کے حالات میں بتدریج تخلیق ہوئی ہوگی ۔

اسی طرح انسان نے جنات کی تصاویر بنائیں ۔ انسانی ذہن میں خاصیت یہ ہے کہ جس چیز کو اس نے نہیں دیکھا ہوتا‘ اگراس کی بھی کچھ تفصیل اسے بتا دی جائے‘ تو اس کا دماغ اس کی ایک فرضی شکل بنا لیتاہے ۔ ان چیزوں میں ہوا بھی شامل ہے ۔ جذبات اور عقل کی شکل اگر بنانا ہو تو وہ کیسی ہوگی ؟ جذبات کیسے ہوں گے ؟ چیختے ہوئے ‘ ہاتھوں میں نیزے اٹھائے‘ حملہ آور ‘ زخموں سے بھرپور او ردشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاتے ہوئے ۔لہو میں نہائے ہوئے‘ سر سے پائوں تک سرخ ہی سرخ ۔ اور عقل؟ شاید سفید اور نیلے رنگ کی ‘ پری صورت ‘اس کی ہر انگلی ایک چابی کی صورت ہوگی۔ ہر تالا وہ کھول سکتی ہوگی ۔ بارش کا پانی اکھٹا کرتی ہوئی ‘ آتش دان میں آگ جلا کر گھر گرم کرتی ہوئی ۔ آسان الفاظ میں یہ کہ مسائل حل کرتی ہوئی ۔ initiativeلیتی ہوئی ۔

عقل ہی ہے ‘ جو مسائل حل کرتی ہے ۔ انسانی تاریخ میں جو سب سے عقلمند شخصیت تھی‘ سرکارِ دو عالمؐ کی تھی۔کتنے ہی تنازعات ‘ کتنی ہی جنگیں آپؐ نے خون بہائے بغیر جیت لیں ۔ فتح مکہ........

© Roznama Dunya