We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

زلفی بخاری کا عمرہ

12 26 25
14.06.2018

زلفی بخاری کا عمرہ

عمران خان کا زلفی بخاری کو اپنے ساتھ عمرہ پر لے جانا کیا ہوا کہ دشمنوں نے پاکستان کے چند میڈیا گروپس کے اخبارات اور ان کے ٹی وی چینلز پرانہیں ساتھ لے جانے پر اعتراضات کی بھرمارشروع کر دی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی‘ جیسے عمران خان اپنے ساتھ زلفی بخاری کو نہیں ‘بلکہ کلبھوشن یادیو کو ساتھ لے گیا ہے۔ دشمنوں کی چالاکی دیکھئے کہ ٹی وی شوز میں ہر وقت آنے کے شوقین اور تحریک ِ انصاف کے نا دان دوست فیصل واڈا کو بلایا گیا‘ جو اینکر کی عمران خان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سامنے اپنے لیڈر کا دفاع کرنے کی بجائے اس کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع ہو گیا اور اس اینکرکے پلانٹڈ پروگرام میں اٹھائے گئے سوالات کے ایسے جوا بات دینا شروع کر دیئے ‘جن کا اسے خود بھی علم نہ تھا کہتے ہیں کہ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر‘ تو جناب! دانا دشمن کے سامنے بیٹھا ‘نادان دوست وہ کچھ کہہ گیا ‘جس کااحساس فیصل واوڈا جیسے لوگوں کو ہوہی نہیں سکتا ‘ لہٰذا اینکر اپنا کام کر تے ہوئے ان طاقتوں کے سامنے سرخرو ہو گیا‘ جنہوں نے اسے شاید اس کام کی بطور ِ خاص ذمہ داری سونپی تھی۔

معزز اینکرابھی زلفی بخاری سے ہٹے بھی نہیں تھے کہ علیم خان کی آف شور کمپنیوں کے کاغذات لہرا لہرا کر دکھائے جانے لگے ۔کہاں زلفی بخاری کا چند دن کی اجازت لیتے ہوئے عمرہ پر جا نا اور کہاں علیم خان...؟ اگر فیصل واڈا کی جگہ کوئی اور ہوتا‘ تو وہ ان سے پوچھتا : حضور‘ کیا علیم خان ملک سے بھاگا ہوا ہے؟ کیا وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہو رہا ‘کیا اس کا نام ای سی ایل میں ہے؟اگر وہ عمران خان کے ساتھ گیا ہے‘ آخر اس نے کیا برا کیا ہے؟ اگر وہ کسی کو ٹکٹ دے رہا ہے اور کسی کو ٹکٹ نہیں دے رہا‘ تو یہ اس کی پارٹی کا معاملہ ہے۔ کیا........

© Roznama Dunya