We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سرخیاں‘ متن اور سمیع آہوجا کے تازہ افسانے

4 1 0
12.02.2019

سرخیاں‘ متن اور سمیع آہوجا کے تازہ افسانے

نواز شریف کو پتلی گلی سے نکلنے کا موقعہ نہیں دیں گے:فیاض چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے کہا ہے کہ '' نواز شریف کو پتلی گلی سے نکلنے کا موقعہ نہیں دیں گے‘‘ کیونکہ پتلی گلی میں وہ ویسے ہی پھنس جائیں گے‘ کیونکہ جیل میں فرمائشی کھانا کھا کھا کر وہ اس قدر صحت مند ہو گئے ہیں کہ پتلی گلی سے نکل ہی نہیں سکتے؛ چنانچہ اب انہوں نے ڈائٹنگ کا وعدہ کیا ہے اور کباب اور سموسے کھانا ترک کردیا ہے اور ہریسہ‘ پائے وغیرہ سے دل بہلا رہے ہیں ‘جیسا کہ ہم حکومت سے دل بہلا رہے ہیں اور جلدی میں کام وغیرہ بھی کرنا شروع کر دیں گے‘ جبکہ وزیراعظم صاحب نے بھی دوست ملکوں سے پیسے اکٹھے کرنا شروع کیا ہے اور پیسہ ہی اصل بات ہے؛ اگر یہ اس طرح اکٹھا ہوتا رہے تو کچھ بھی کرنے کی کیا ضرورت ہے‘ جبکہ پیسے اکٹھے کرنے میں وزیراعظم صاحب کا اپنا بھی دل لگ گیا ہے۔ آپ اگلے روز لاہور میں عوامی وفود سے ملاقات کر رہے تھے۔

حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کر دیا‘ بھیک مانگ رہے ہیں:فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ'' حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کر دیا‘خود بھیک مانگ رہے ہیں‘‘ حالانکہ یہ کارخیر خاکسار جیسے بے روزگار حضرات سے بھی کروایا جا سکتا تھا اور اسی طرح ملک کا قیمتی ٹیلنٹ ضائع کیا جا رہا ہے اور میں حیران........

© Roznama Dunya