We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

غدار کون؟

9 0 11
14.01.2018

غدار کون؟

روزنامہ ''ڈھاکہ ٹربیون‘‘ نے شیخ مجیب الرحمن کے بارے میں نواز شریف کے تبصرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان پر غداری کا الزام مسترد کیا تو آمریتوں کے پروردہ سیاسی اور صحافتی عناصر نے نواز شریف کوہدف تنقید بنا لیا۔ سابق وزیراعظم‘ میاںنواز شریف نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے‘ شیخ مجیب الرحمن کے کردار کا ذکر کیا اور کہا کہ ''وہ علیحدگی پسند نہیں بلکہ اتحاد کے حامی تھے۔ فوجی حکومتوں نے ملک کے اکثریتی عوام کے رہنما‘ شیخ مجیب الرحمن کو علیحدگی پسند بنا کرانہیں علیحدگی کی طرف دھکیلا‘‘۔ ردعمل میں پاکستان کے مختلف سیاسی رہنمائوں نے میاں صاحب پر ایک ہی زبان میں تنقید کرتے ہوئے‘ شیخ مجیب کی غداری پر اصرار کیا۔ میاں صاحب جب بھی کوئی ایسا بیان دیتے ہیں تو ایک پوری پلٹن‘ پنجے جھاڑ کر ان کے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہمیں حقائق کو سمجھنے کی عادت نہیں۔ آمرانہ حکومتوں کے تصورات کے سانچے میں ڈھلے خیالات‘ سکہ رائج الوقت بن جاتے ہیں۔ یہی سکہ حکومتی محکموں میں ڈھلتا ہے اور یہی سکہ آزادی سے محروم میڈیا کے چھاپہ خانوں میں ڈھلتا ہے اور حکومتی پابندیوں میں جکڑی اپوزیشن کی سیاسی ٹکسال سے بھی ڈھل کر نکلتا ہے۔ جب میں مختلف آمریتوں کی مشینری میں ڈھالے گئے خیالات و تصورات کو مسلسل چھائی ہوئی دھند کے غبار میں جھانک کر دیکھتا ہوں تو نگاہوں پر زور ڈال کے بھی‘ مجھے حقائق صاف دکھائی نہیں دیتے۔ پوری ریاستی مشینری سوائے دھند کے اس میں چھپی کسی بھی چیز کو دیکھنے کی اجازت نہیں........

© Roznama Dunya