We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نئے فضائی بحران

12 0 1
13.01.2018

نئے فضائی بحران

بہت کچھ ہے جو انسان کی سرشت میں لکھ دیا گیا ہے۔ سوال صرف عمل کا ہے۔ سرشت کے جس حصے پر زیادہ عمل کیا جاتا ہے وہ زیادہ نمایاں ہوکر، ابھر کر سامنے آتا ہے۔ محنت کرنا بھی انسان کی سرشت کا حصہ ہے مگر اِس حصے کو بروئے کار لانے سے انسان بھاگتا ہے اور ہڈ حرامی کو گلے لگانے پر تُلا رہتا ہے۔ محبت کرنا بھی سرشت کا حصہ ہے مگر محبت کے مقابلے میں نفرت کو اوّلیت دے کر انسان اپنا بیڑا غرق کرنے کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔

کچھ ایسا ہی معاملہ مل جل کر رہنے کا بھی ہے۔ اور بالخصوص گھریلو زندگی میں۔ لوگ اگر مل کر رہیں، ایک دوسرے کو خوش دِلی سے برداشت اور ہضم کرتے رہیں تو بہت سے بگڑے ہوئے معاملات بھی درستی کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں مگر دیکھا گیا ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر لڑنے جھگڑنے کا بہانہ تلاش کرنے کی خُو خاصے پرجوش انداز سے سرگرم و سرگرداں رہتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ برآمد ہوتا ہے کہ جن باتوں سے خوشیاں کشید کی جا سکتی ہیں اُن سے بھی بالآخر صرف اور صرف رنجش ہی کشید ہو پاتی ہے۔

یکم جنوری کو بھارت کی پرائیویٹ ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کی ممبئی سے لندن کی پرواز نمبر 9W119 میں ایک عجیب ہی واقعہ رونما ہوا۔ طیارہ لندن کی طرف محوِ پرواز تھا کہ کاک پٹ میں پائلٹ اور کو پائلٹ کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔ پھر تلخ کلامی اِتنی بڑھی کہ کو پائلٹ کاک پٹ سے باہر آ گئی۔ اُسے منانے کے لیے پائلٹ یعنی کیپٹن بھی باہر آیا اور کسی نہ کسی طرح منا کر واپس لے گیا۔ مگر پھر کچھ ہی دیر بعد دوبارہ جھگڑا ہوا۔ اس بار تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ پائلٹ نے کو پائلٹ کو تھپّڑ رسید کر دیا۔ پائلٹ........

© Roznama Dunya