We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سُرخیاں‘ متن اور شاعری

3 1 1
13.01.2018

سُرخیاں‘ متن اور شاعری

نوازشریف آئندہ اپوزیشن میں ہوں گے : آصف علی زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ''نواز شریف آئندہ اپوزیشن میں ہوں گے‘‘ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم حکومت میں ہونگے‘ اس لیے پارٹی کے جملہ معززین کو بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنے سابقہ دور میں عوام کی جو خدمت وہ کر چکے ہیں‘ اسی کو قیامت تک کافی سمجھا جائے گا حتیٰ کہ ہمارا اور نواز شریف کا اپوزیشن میں ہونا بھی کافی مشکوک امر ہے کیونکہ جیل سے حکومت تو دُور کی بات اپوزیشن بھی نہیں جا سکتی جبکہ نوازشریف پورے خاندان سمیت ریفرنسز کے گھاٹ اُترنے والے ہیں تو خاکسار کا کچا چٹھا بھی پس پردہ کھولا جا رہا ہے کیونکہ جو جھاڑو پھرنے والی ہے اس کی زد سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ''پنجاب حکومت اشتہارات میں چل رہی ہے‘‘ جبکہ ہماری کوئی حکومت تو اشتہارات میں بھی چلتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ''آئندہ نون لیگ کا پنجاب میں حکومت بنانا مشکل ہو گا‘‘ کیونکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آئندہ مولوی حضرات ہی حکومت بنایا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ''امریکہ سے تعلقات نہ رکھنا حماقت ہو گی‘‘ اگرچہ اس سے تعلقات رکھنا بھی کچھ حماقت سے کم نہیں ہے۔ آپ اگلے روز نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کر........

© Roznama Dunya