We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پیر ہووے تاں فیض کرے

8 0 5
13.01.2018

پیر ہووے تاں فیض کرے

عمران خان کی یہ بات سو فیصد سچ ہے کہ نہ اس نے بینک لوٹا ہے‘ نہ منی لانڈرنگ کی ہے اور نہ ہی کوئی جُرم کیا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہر بار کوئی اخبار نویس ہی اس کی شادی کی خبر قوم تک کیوں پہنچاتا ہے؟ شادی یقینا جُرم نہیں مگر عمران خان خود یہ خبر قوم کو کیوں نہیں دیتا؟ وہ یہ خوشخبری اپنے منہ سے قبل از شادی کیوں نہیں دیتا؟ اللہ تعالی نے شادی کو اعلان سے مشروط کیا ہے آخر عمران خان یہ اعلان خود کیوں نہیں کرتا۔ کبھی یہ خبر کسی اخبار نویس کے ذریعے ہم تک پہنچتی ہے اور کبھی عمر چیمہ یہ خبر بریک کرتا ہے۔ اگر یہ بینک ڈکیتی نہیں ہے اور یہ یقیناً نہیں ہے تو عمران خان اسے کسی بینک ڈکیتی منصوبے کی طرح خفیہ کیوں رکھتا ہے؟ وہ اپنے نکاح کے بارے میں ہر بار مولوی سعید کو کیوں مصیبت میں ڈالتا ہے کہ سچ بولے تو مصیبت اور جھوٹ بولے تو عذاب!

کل شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کا ولیمہ ہے۔ شنید ہے چودہ ہزار مہمان اس میں مدعو ہیں۔ یہ عمران پارٹی کے نائب صدر کے بیٹے کا ولیمہ ہے اور دھوم دھڑکا اپنے عروج پر ہے۔ دوسری طرف پارٹی چیئرمین کا یہ عالم ہے کہ چپکے سے شادی کھڑکا لیتا ہے اور سارا ولیمہ نعیم الحق کی صفائیوں کے درمیان برباد ہو جاتا ہے۔ کیا عمران خان کی پارٹی کا میڈیا سیل عمران خان سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ آخر شادی جیسا مقدس کام وہ اتنی راز داری سے کیوں کرتا ہے اور ہر بار انہیں مصیبت میں کیوں ڈالتا ہے؟ ان کے لیے مشکل کیوں کھڑی کرتا ہے؟

کل کراچی سے رستم لغاری کا فون آیا اور مجھے اکسانے لگا کہ آخر میں دوسری شادی کیوں نہیں کر لیتا۔ جواز کے طور پر وہ کپتان کی مثال دینے لگ گیا کہ پینسٹھ سال کا ہے اور ماشاء اللہ سے تیسری شادی کر چکا ہے۔ میں نے اعتراض جڑ دیا کہ ابھی شادی کی نہیں‘ ہاں!........

© Roznama Dunya