We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سرخیاں، متن اور میرا دوست نواز شریف

5 0 1
09.11.2018

سرخیاں، متن اور میرا دوست نواز شریف

ہمارے اور عوام کے درمیان دُوریاں پیدا کی جا رہی ہیں: زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ''کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کر رہے ہیں‘‘ اور ان میں کوئی خدا کا خوف نہیں ‘کیونکہ میرے کارناموں کی وجہ سے عوام اور ہمارے درمیان پہلے ہی اتنی دوریاں پیدا ہو چکی ہیں‘ جبکہ رہی کسر مقدمات نے پوری کر دی ہے‘ جس میں گرفتاری کا یقینی خطرہ ہے۔ اس لیے یہ عناصر محض اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ''اگلی حکومت پھر ہماری ہوگی‘‘ کیونکہ میرے اندر ہونے سے ملک بھر میں ہمدردی کی ایک زبردست لہر اٹھنا شروع ہو جائے گی‘ جو آٹو میٹک ہوگی اور کسی کے روکے نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ''سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا‘ لیکن اب اُنہیں بھی عقل آتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''ہم عوام سے دُور نہیں رہ سکتے‘‘ کیونکہ سارا کاروبار انہی کے نام پر تو کیا جاتا ہے۔ آپ اگلے روز خیرپور میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانا عالمی سازش تھی: رانا مشہود

مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ''منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانا عالمی سازش تھی‘‘ اور جس کی وجہ سے صرف حسد ہے‘ کیونکہ یہ لوگ دیکھ رہے تھے کہ منتخب وزیراعظم کس تیزی سے خوشحال ہو رہے تھے اور ان کے........

© Roznama Dunya