We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بینک اکائونٹ بچانے کا نسخہ

9 0 4
09.11.2018

بینک اکائونٹ بچانے کا نسخہ

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔ ویڈیو میں ایک صاحب موبائل فون پر کسی سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سکرین کا رخ کیمرے کی جانب کیا ہوا ہے تاکہ سکرین پر موجود نمبر دکھایا جا سکے۔ دوسری جانب کوئی شخص اس باریش شخص سے مخاطب ہے۔ وہ اپنے آپ کو سرکاری بینک کا افسر بتاتا ہے اور پنجابی سٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہتا ہے کہ میں کراچی ہیڈ آفس سے بول رہا ہوں‘ ہم نے آپ کو اس لئے کال کی ہے کہ آپ کی معاونت کر سکیں اور آپ کے بینک اکائونٹ کو بند ہونے سے بچا سکیں۔ باریش شخص پوچھتا ہے کہ اس کا بینک اکائونٹ کیوں بند ہو رہا ہے۔ وہ شخص جواب دیتا ہے کہ جن جن لوگوں نے فلاں تاریخ تک اپنے بینک اکائونٹس کی معلومات اپ ڈیٹ نہ کیں‘ ان کے اکائونٹ بند ہو جائیں گے اور اس میں موجود رقم بھی ضبط کر لی جائے گی۔ بینک کا جعلی افسر اس شخص سے پوچھتا ہے کہ آپ کا کس بینک میں اکائونٹ ہے‘ آپ کا شناختی کارڈ نمبر کیا ہے‘ بینک اکائونٹ نمبر‘ اے ٹی ایم کارڈ نمبر‘ ایکسپائری اور پن کوڈ کیا ہے۔ وہ اس شخص سے ساری معلومات مانگ کر کہتا ہے کہ اگر وہ اسے یہ معلومات دے دے گا تو وہ فوری طور پر اس کے اکائونٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کر دے گا اور اسے اس کے موبائل پر نیا پن کوڈ بھیج دے گا جس سے اس کا اکائونٹ محفوظ ہو جائے گا ۔ باریش شخص سمجھدار دکھائی دیتا ہے۔ وہ جعلی افسر سے کہتا ہے کہ مجھے تو تم بینک افسر معلوم نہیں ہوتے‘ بینک والے تو انتہائی شیریں اور مختلف انداز میں بات کرتے ہیں‘ جس پر دوسرا شخص گھبرا کر فون منقطع کر دیتا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے صارفین کے بینک اکائونٹس ہیک ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک بینک کی حد تک درست ہے۔ اس بینک کا سکیورٹی حصار توڑ کر سائبر ڈاکوئوں نے ستائیس لاکھ روپے اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لئے جو بعد ازاں بینک نے ریکور کرکے صارف کو لوٹا دئیے۔ دوسری جانب ایف آئی اے کا موقف ہے........

© Roznama Dunya