We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بُلی ازم

8 0 1
09.11.2018

بُلی ازم

اسے شدید نمونیہ ہو گیا۔ بخار ، کمزوری مگر اس کے امی ابو کویت میں تھے۔ اور وہ ہاسٹل میں اکیلا۔

ان دنوں اسلام آباد کے F-7 اور F-8 سیکٹرز میں خال خال گھر تعمیر ہو رہے تھے۔ اسلام آباد کالج فار بوائز کا کیمپس تب F-7/4 کی اس بلڈنگ میں ہوتا تھا، جہاں آج کل مارگلہ گرلز ڈگری کالج ہے۔ گول مارکیٹ کی شرقی جانب صرف ہمارا ہاسٹل تھا اور 2/3 گھر۔ امی ابو اسے بڑے چائو سے ہاسٹل میں ڈال کر واپس کویت چلے گئے تھے۔ مگر ان کا لاڈلا بچہ بُلی ازم کا شکار ہو گیا۔ آج کل اسے ریگنگ کہتے ہیں۔ مارگلہ کے دامن میں شدید سردی کے موسم کے عروج پر اسے سینئرز نے کمرے اور بستر سمیت ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا تھا۔ تعلیمی ، تدریسی اور تربیتی اداروں کا ہر سینئر جونیئرز اور نئے آنے والوں کے خلاف اس خوف ناک بُلی ازم کو اپنا استحقاق گردانتا۔ میں نے اور سردار اسلم رئیسانی نے باری باری اسے سنبھالا۔ مگر ٹین ایجرز ، ٹین ایجر کو شدید بیماری میںکس قدرسنبھالتے ۔ پھر اس کے امی ابو اسے ہاسٹل سے واپس لے گئے ۔ اور ہمارے درمیان رابطے کی لائن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کٹ گئی۔

اب دور بدلا ہے۔ بُلی ازم کی نئی شکلیں اور ویڈیو کلپس سامنے آ گئی ہیں۔ اور ساتھ ساتھ بُلی ازم کے بہت سے نئے مراکز بھی قائم ہو گئے۔ مثال کے طور پر اپنی پارلیمنٹ کو ہی دیکھ لیں‘ جس کا ایک مسلمہ اصول، ضابطہ اور روایت بُلی ازم کی نذر ہو گیا۔ جس پارلیمانی روایت کا ذکر یہاں ہو رہا ہے‘ اس کے مطابق کسی فلور آف دی ہائوس پر ایسے شخص کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوتی، جو ایوان میں آ کر اپنا دفاع نہ کر سکے ۔ اکثر پارلیمنٹیرین اشاروں کنایوں میں بات کرنے تک محدود رہتے تھے۔ اس طرح بات بھی ہو جاتی اور کسی کو بُلی کر کے دفاع کے پیدائشی حق سے محروم نہ کیا جاتا ۔ پارلیمنٹ کا سپیکر........

© Roznama Dunya