We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بھارت کا سورما بھوپالی

7 0 0
28.09.2018

بھارت کا سورما بھوپالی

انڈیا کے سورما بھوپالی کا تذکرہ بعد میں۔ پہلے بھارت میں پرائم منسٹر اِن ویٹنگ کی بات سن لیں۔

کہتے ہیں: بھارت کا چوکی دار چور نکلا۔ اس چوکیدار کی چوری انڈیا میں نہیں پکڑی گئی۔ یہ کوئی سیاسی الزام نہیں بلکہ دنیا کے ایک معتبر لیڈر کا انکشاف ہے۔ فرانس کے سابق صدر فرانسو اولاند نے مودی کے جرم سے پردہ اُٹھایا۔ فرانس کے ساتھ جیٹ ڈیل کے مذاکرات کے دوران بھارت کی طیارہ ساز سرکاری فرم کو پیچھے دھکا مار کر نریندر مودی‘ امبانی کو اپنے ساتھ فرانس لے گئے‘ جہاں فرانسیسی حکومت کو مجبور کر دیا گیا‘ اور بھارت کے سرکاری ادارے کو چھوڑ کر‘ ایک ایسے شخص کو جیٹ طیارے بنانے کا ٹھیکہ دلوا دیا گیا‘ جس کی فرم 15 دن پہلے رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اُسے ہوائی جہاز بنانے کا کوئی تجربہ تھا‘ نہ طیارہ سازی کی سائنس و ٹیکنالوجی کا علم۔ اس لیے ثابت ہو گیا کہ بھارت کا چوکیدار چور ہے۔ میں بھارت کے اس چور چوکیدار مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ فرانسیسی صدر کے اس الزام پر لب کشائی کرے۔ مودی نے اپنا منہ کیوں بند رکھا ہوا ہے۔ وہ اس کرپشن کہانی کی تردید کیوں نہیں کر پا رہا۔ یہ اُس پریس کانفرنس کا خلاصہ ہے جو بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ہندوتوا کے پرچارک اور چوکیدار بن کر چور کا کردار ادا کرنے والے مودی کی کرپشن کے بارے میں کی۔

مودی سرکار نے بھارت کی توجہ اس کرپشن کہانی سے ہٹانے کے لیے اپنا سورما بھو پالی آگے کر دیا۔ ہمارے پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ کے ہیٹ سے ملتا جلتا ہیٹ پہنے اس سورما بھوپالی کا فوجی نام انڈین آرمی چیف ہے‘ جبکہ فلمی نام سورما بھوپالی۔ بھارت کی 70 سالہ تاریخ میں بپن راوت وہ پہلا آرمی چیف ہے‘ جس کی تعیناتی سفارشی ہوئی‘ روایت اور میرٹ کا جنازہ نکال کر۔ بھارتی فوج کے موجودہ آرمی چیف سے........

© Roznama Dunya