شہباز کی پرواز۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف کی محنت خلوص نیت اور حب الوطنی کے دشمن بھی معترف ہیں۔ملک آئی سی یو میں رکھا ملا ہے۔پہلیڈیڑھ برس کی شہباز حکومت نے ذمہ داری اٹھا کر بدنامی مول لی تھی اور اب بھی کوہلو کے بیل کی طرح چکی میں پس رہی ہے۔پاکستان جس حال میں ملا ہے اس کو آئی سی یو سے ڈسچارج کرانے کے لئے دن رات خون پسینہ بہاناہو گا۔سستی روٹی پرانا طریقہ سیاست ہو چکا۔حکومت کسانوں سیگندم خریدے کھاد سستی کرے کسانوں کو ریلیف دے۔ روٹی خود بخود سستی ہو جائے گی ، غریب تندور والا ہی نہیں امیر کسان بھی رو رہا ہے۔اگر روٹی اور آٹے کو سستا کرنا ہے توحکومت کو چاہیے کہ وہ فصل پر آنے والی لاگت کو کم کرے۔اب لاگت اتنی ہو گئی ہے کہ کسان کی سرمایہ کاری بھی پوری نہیں ہوتی اور حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں ہو گا کہ پیداواری لاگت سے کم پر گندم خریدے اور اس کی بنیاد پر آٹے اور روٹی کو سستا کرے۔ابھی تو حکومت مکمل طور پر تشکیل نہیں پا سکی ، ابھی کئی شعبے اور محکمے محنتی اور تجربہ کار عہدیداران کے منتظر ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے........
© Nawa-i-Waqt
visit website