آپ نے یاد دلایا تو ہمیں یاد آیا
آپ نے یاد دلایا تو ہمیں یاد آیا، مطلب آپ نے خوب یاد دلایا کہ ایک پلان بندوں کا ہوتا ہے اور ایک اللہ کا۔ دراصل تو یہ قرآنی آیت کا مفہوم ہے جس میں یہ بھی ہے کہ اللہ کی تدبیر ہی غالب رہتی ہے۔ بہرحال، اڈیالہ جیل میں 35 افراد کیلئے مختص جگہ کے اکیلے مکین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران یہ مفہوم یاد دلایا تو ہمیں یاد آیا کہ ماضی قریب ترین میں پوری قوم مشیئت الٰہی کے اس اصول کا حیرت انگیز مظاہرہ دیکھ چکی ہے۔
جی ، بالکل ماضی قریب ترین یعنی ، گویا کہ کل پرسوں ہی کی بات ہے کہ ایک صاحب نے فیصلہ کیا کہ ’’چشمہ فیض‘‘ کے تسلسل میں اضافہ کروں گا، پھر اسے بڑا کوتوال لگائوں گا، کوتوالی کے بھرپور منصوبے (2018ء والے منصوبے کا پلس) پر عمل کرتے ہوئے الیکشن میں دوتہائی اکثریت حاصل کروں گا، آئین میں ترمیم کر کے صدارتی نظام لائوں گا، صدر بن جائوں گا اور وہ بھی پانچ دس سال کیلئے نہیں، تاحیات اور تاحیات کی مدت بھی غیر معینہ تھی کہ یہ امید گھر سے کسی روشن ضمیر مرشدانی نے جو غیب پر قدرت کا دعویٰ بھی رکھتی تھی، دلا رکھی تھی کہ آب حیات پلا کر تاحیات کی مدت میں غیر معینہ، لمبی، بہت ہی لمبی توسیع کروں گی۔ تاحیات بادشاہت کے پہلے دور میں دس ہزار ناہنجاروں کے خاتمے کا ارادہ بھی تھا۔ دس ہزار افراد کی لسٹ تو بہت پہلے سے تیار تھی۔ ٹی وی پر تشریف فرما حکمران جماعت کے ’’سفارت کار‘ اینکر پرسنز کے روپ میں پہلے ہی........
© Nawa-i-Waqt
visit website