اب سنی اتحاد سے نکاح ؟
ایک دلہن کی اپنے نکاح کے موقع پر ہنسی نکل گئی ، باراتیوں کوپریشان دیکھ کر رشتہ کرانے والے میراثی نے کہا ‘‘پریشان نہ ہوں یہ اپنے ہر نکاح پر ہنس دیتی ہے ‘‘۔۔۔البتہ انتشار بیگم اپنے ہر نئے نکاح پر پٹ سیاپا ڈال کر بیٹھ جاتی ہے۔اس مرتبہ سنی اتحاد سے نکاح پر باراتیوں کی ہنسی تو بنتی ہے۔پریشان نہ ہوں تحریک انتشار کا ہر الیکشن پر رونا پیٹنا پرانا ڈرامہ ہے۔2013ء کے الیکشن پر بھی 35 پنکچرز کا رونا روتے تھے۔ 2018ء کے الیکشن پر بھی روتے تھے کہ ‘‘ ابو جی ‘‘ نے اکثریت نہیں دلائی۔ 2024ء پر بھی فارم 47 کا پٹ سیاپا ڈال رکھا ہے۔انتشار پھیلانا تحریک انتشار کی عادت بن چکا ہے۔ جو الیکشن 1018ء میں غلط تھا 2024ء میں بھی غلط ہے۔ اگر 2018ء میں شفاف تھا تو 2024ء میں بھی شفاف ہے۔جس نے 2018ء میں کرسی پر بٹھایا تھا پھر 2024ء کی کرسی کیوں کر دھاندلی ہو گئی ؟ اگر 2018ء میں کرسی دھاندلی تھی تو پھر 2024ء کی کرسی بھی دھاندلی ہے۔مگر یہ کیا منافقت ہے تیرا کتا ‘‘شیرو ‘‘مخالف کا کتا ‘‘ کتا ‘‘ ؟ لیڈر تحریک انتشار کو اگر مقبولیت کا ووٹ ملا ہوتا تو 2013ء میں کیوں ہارتا ؟ مقبولیت سر چڑھ کر........
© Nawa-i-Waqt
visit website