عوام کو ریلیف دیں۔
طیبہ ضیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ مظلوم کی بد دعا سے بچو، یہ آگ کی چنگاریوں کی مانند آسمان کی طرف اٹھتی ہے‘‘۔کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری کا رد عمل حکمرانوں کے لیئے بد دعائیں اورآہیں اور سسکیاں ہوا کرتی ہیں۔ حکمرانوں کو ماضی کی حکومتوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔کوئی بھی مدت اقتدار پوری نہ کر سکا۔پاکستان کا متوسط طبقہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ نفرتوں اور بد دعاؤں سے بچنے کا ایک ہی حل ہے ، عوام کو ریلیف دے دو۔
نفرتوں کا توڑ عوام کوریلیف ہے۔نفرت ختم کرنے کا اور کوئی حل نہیں۔بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کریں مگر لگتا ہے مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ عوام یہ نہیں دیکھتے کہ گزشتہ حکومتوں کا گند موجودہ حکومت کو صاف کرنا پڑتا ہے عوام حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لائف سٹائل سے........
© Nawa-i-Waqt
visit website