زرداری بشمول شہباز ان…نواز آئوٹ
مخلوط یا قومی حکومت کا اعلان ہو گیا۔ زرداری ان، نواز شریف آئوٹ یعنی مائنس نواز شریف کے اس فارمولے پر عمل ہو گیا جس کی طرف اشارے الیکشن سے قبل کچھ باخبر لوگ کر رہے تھے لیکن کوئی ان پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ الیکشن کے نتائج آئے اور خلاف امید مسلم لیگ ن سادہ اکثریت سے خاصا پیچھے رہ گئی تو ان اشاروں کو تقویت ملتی نظر آئی اور بالآخر کل کے اعلان سے منظر واضح ہو گیا۔ زرداری بشمول شہباز ان ، نواز شریف آئوٹ۔
زرداری صدر ہوں گے، حکومت کو سمت وہی دیں گے، شہباز شریف حسب سابق تصویریں کھنچوانے اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر لیپ ٹاپ چلانے کی وڈیوز بنانے میں مصروف رہیں گے، فارغ وقت میں دوسرے ممالک کے تفریحی دوروں پر نکل جایا کریں گے۔ ایسا میں نہیں کہہ رہا، کسی اور نے یہ بات کی، جو یہاں دہرا دی۔ میرا آپ کا اس سے اتفاق ضروری نہیں۔ اس مذکورہ کسی اور کے علاوہ ایک مزید کسی اور کا فون بھی مجھے آیا اور پوچھا کیا شہبا ز شریف وزارت عظمیٰ اس بار بھی ویسے ہی چلائیں گے جیسے انہوں نے 16 ماھی حکومت میں چلائی تھی۔ عرض کیا بھائی یہ تو علم غیب کا سوال ہے، کیا عرض کر سکتا ہوں۔ ایک کارکن تو سخت دکھی ہو رہا تھا کہ نواز شریف کو اپنوں نے ان سے مل کر جو اپنے نہیں تھے نواز شریف کو مائنس کر دیا۔ اسے تسلّی دینے کیلئے کہا کہ چلو مریم نواز پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن گئیں، کہنے لگا پتہ نہیں، شہباز شریف انہیں چلنے دیں گے یا نہیں، انہوں نے تو ان کی سیاست کا راستہ بھی روکا........
© Nawa-i-Waqt
visit website