وسیع تر مفاہمت کاوقت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب میں کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبہ میں کس کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کیلئے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگلے 5سال کا تہیہ کر لیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز دے دی۔دریں اثناء وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتوں سے ریلیف لینے کا مشورہ دے دیا۔پی ٹی آئی کے ایوان میں احتجاج پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالتوں میں ہے، اس لئے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔یہ فورم عدالتوں سے ضمانت یا رہائی کروانے کا فورم نہیں، عدالتوں سے رہائی اور ضمانت کا طریقہ وہی ہے جس طرح پہلے سیاستدانوں کی ہوتی رہی ہے۔ وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ........
© Mashriq
visit website