We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

احتساب یا سیاسی انتقام

5 0 7
09.11.2018

پاکستان میں لفظ’ احتساب‘ مشکوک نظروں او ر غلط نظریے سے دیکھا جاتا ہے۔ احتساب کو مشکوک بلندیوں تک پہنچانے میں گزشتہ سیاسی حکومتوں اور آمروں کا خاصہ کردار رہا ہے۔ گزشتہ ادوار میں احتساب کو ذاتی و سیاسی مفادات و انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔ پاکستانی عوام برسوں سے حقیقی احتساب کی راہ تک رہی ہے۔ ہمارے آبا و اجداد بھی اس یہ عمل ہوتا دیکھنے کو بے تاب تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لفظ احتساب کی مقبولیت آج بھی قائم ہے۔

احتساب کے معنی ’جانچ پڑتال‘ کے ہیں۔ یعنی محاسبہ کرنا نفس عارف کا تفصیل تعینات سے، ڈھونڈنا ان میں حقائق کو، اور پھر روک تھام وغیرہ۔

ہمارے ہاں درمیانہ طبقہ احتساب کا خاصہ متلاشی رہا ہے۔ کیونکہ اس طبقے کو ہر دور میں یہی ابہام رہا ہے، کہ ان کے جائز حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ دوسری طرف امراء و جاگیرداروں میں اسے مزاح کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔ کیونکہ انہیں یقین ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ احتساب ہوسکے۔ بروقت مناسب احتساب قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ، یورپ، اور چائنہ وغیرہ ہم سے بہت آگے ہیں۔ بروقت احتساب نے قوموں کو بام عروج تک پہنچایا ہے۔ واقعی اس میں ان کی محنت بھی شامل ہے۔

ہمارے ہاں جیسی محنت و کارکردگی دیگر شعبوں میں ہے، ویسی ہی احتساب کے عمل میں بھی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں حکومتیں اور ادارے احتساب کو اپنے ذاتی مفاد و مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتے آئے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے ہاں احتساب مسلسل ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھتا جارہا ہے۔ کبھی پیپلز پارٹی، تو کبھی مسلم لیگ، ایک دوسرے کو فرضی احتساب میں دھکیلتے آئے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ہمارے ہاں بار بار وہی چہرے سامنے آرہے ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ بار بار........

© Express News