We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اقبالؒ حقیقتاً بلند اقبال… مگر کیوں؟

5 0 3
09.11.2018

’’اقبالؒ میری پسند اور توجہ کا مرکز اس لیے ہیں کہ وہ بلندنظری، محبت اور ایمان کے شاعر ہیں، ایک عقیدۂ دعوت اور پیغام رکھتے ہیں۔ وہ مغرب کی مادی تہذیب کے سب سے بڑے ناقِد اور باغی ہیں۔ وہ اسلام کی عظمتِ رفتہ اور مسلمانوں کے اقبالِ گذشتہ کےلیے سب سے زیادہ فکرمند، تنگ نظر قومیت و وطنیت کے سب سے بڑے مخالف اور انسانیت و اسلامیت کے عظیم داعی ہیں۔‘‘ (سید ابوالحسن علی ندوی، نقوشِ اقبالؒ)

بیسویں صدی کا ابتدائی دور مسلمانوں کا بحیثیت قوم، پستی و محرومی کا زمانہ تھا۔ مسلم دورِحکومت کے خاتمے کے بعد ہندوؤں اور انگریزوں کی مغلوب مسلمان قوم کو نبض شناس حکیم اور مصلح کی ضرورت تھی۔ ایسے میں علامہ اقبالؒ ملتِ اسلامیہ کے افق پر نمایاں ترین شناخت کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔ جلد ہی اپنی قدآور شخصیت اور لازوال شاعری کے ساتھ مینارۂ نور بنتے ہیں۔ آفاقی روشنی کے ذریعے انسانیت کے اس پژمردہ گروہ کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر نشانِ منزل دکھاتے ہیں۔ ساتھ ہی راستے میں حائل دیدہ و نادیدہ رکاوٹوں سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔ اقبالؒ اپنی شاعری کا مقصد مسلمانوں میں عمل کا وہ جذبہ و ولولہ ڈالنا بتاتے ہیں جو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کا خاصہ تھا۔

اس کی نفرت بھی عمیق، اس کی محبت بھی عمیق
قہر بھی اس کا ہے اللّٰہ کے بندوں پر شفیق

مثلِ خورشیدِ سحر، فکر کی تابانی میں!
بات میں سادہ و آزادہ، معانی میں دقیق
(ضربِ کلیم)

امت کےلیے اسی دل سوزی کے باعث اقبالؒ وہ پسندیدہ فرد ہیں کہ جن کی شخصیت و کلام پر دو ہزار سے زائد کتب لکھی جا چکی ہیں۔ اقبالؒ کی نابغۂ روزگار شخصیت کی تعمیر کے عناصر کی تلاش کی جائے تو وہ پانچ ہیں۔ یہ وہ تخلیقی عناصر ہیں جنہوں نے اقبالؒ کو حقیقتاً بلند اقبالؒ بنا کر زندۂ جاوید بنا دیا۔

آپ کی تعمیرِشخصیت کا اہم ترین عنصر “ایمان و یقین” ہے۔ یہ ایمان و یقین عقیدہ و محبت کا ایسا حسین امتزاج ہے کہ جو زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقبالؒ اسلام اور اس کے آفاقی پیغام کے سچے علم بردار نظر آتے ہیں۔ نبی کریمﷺ سے آپ کی محبت و عقیدت انتہا درجے پر پہنچی ہوئی ہے۔ بقول رشید احمد صدیقی: اقبالؒ پر دنیا کے بڑے مذہب کی گرفت اتنی نہیں، جتنی ایک بڑی شخصیتﷺ کی ہے۔ آپ کے مطابق اسلام ہی انسانیت کی کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔ اور نبی کریمﷺ انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔

........

© Express News