We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کیا نیوزی لینڈ نے منصوبہ بندی کے تحت حفیظ کو نشانہ بنایا؟

4 0 0
09.11.2018

عام طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈانٹتے یا پھر ٹوکتے نظر آتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں صورتحال کچھ مختلف نظر آئی اور اس کے برعکس وہ امپائر اور حریف ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر سے الجھتے اور اور پر برہم نظر آئے۔

لیکن آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے اچھے انداز میں پیش آنے والے سرفراز اتنا بھڑک گئے کہ امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی اور پوری ٹیم اپنے کپتان کی ہم آواز اور صورتحال سے پریشان نظر آئی۔

ہوا کچھ یوں کہ پہلے ون ڈے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم جلد ہی 3 وکٹیں گنوا چکی تھی، اسپنرز باؤلنگ کے لیے آچکے تھے جن کے خلاف آسانی سے رنز کرنے میں انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

ٹی20 سیریز کی طرح یہاں بھی محمد حفیظ عمدگی سے باؤلنگ کر رہے تھے اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو ان کے خلاف رنز کے حصول میں دقت پیش آ رہی تھی۔ بس یہی وہ وقت تھا جب رنز نہ بنانے کی پریشانی سے نکلنے کے لیے روس ٹیلر نے آف اسپنر کے ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے امپائرز کی توجہ حاصل کرنا چاہی۔

نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بلے باز کی اس حرکت نے سرفراز کو آگ بگولہ کردیا اور پہلے ان کا امپائرز سے مباحثہ اور پھر حریف بلے باز سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پڑھیے: سرفراز احمد نے روس ٹیلر کی حرکت ’شرمناک‘ قرار دے دی

لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی میچ کا نقشہ تیزی سے بدلنا شروع ہوگیا کیونکہ ٹیلر کی اس حرکت کے سبب حفیظ کا اعتماد ماند پڑتا نظر آیا اور وہ کھلاڑی جنہیں حفیظ کے خلاف سنگل لینے میں........

© Dawn News TV