کچھ عرصہ پہلے بھی میں نے ان کے جھوٹ کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ یہ سب پوسٹ ٹروتھ حکمت عملی کے تحت کیا جاتا ہے۔ آج دجال اور ابلیس سے بھی زہریلے اور خطرناک پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت حاضر ہے۔

پرسوں یعنی بروز اتوار ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کون سا سیاسی لیڈر دینا کا کرپٹ ترین لیڈرہے؟ بنیادی طور پر یہ ایک پول تھا جس میں چار آپشن رکھے گئے تھے۔ پہلے نمبر پر نوازشریف، دوسرے نمبر پر ولادی میر پیوٹن، تیسرے نمبر سلمان بن عبدالعزیز جبکہ چوتھے نمبر نریندرا مودی کا نام تھا۔ پاکستان کے کئی ایک ”موتبر“ صحافیوں نے اسے شیئر کیا۔ ابھی جبکہ میں کالم لکھ رہا ہوں، پول کے ختم ہونے میں چھ گھنٹے اور چالیس منٹ باقی ہیں اور اس وقت تک اس پول کو سات لاکھ بیالیس (742000) لائیکس اور سات ہزار چھ سو پینسٹھ ریٹوٹ(7665) مل چکے ہیں جبکہ کمینٹس کی تعداد ایک ہزار سات سو اکتیس (1731)ہے۔ شام تک نواز شریف سب سے پہلے تھے جبکہ اب صبح (9:00AM)کے وقت مودی صاحب نواز شریف کا نمبر کراس کر چکے ہیں۔ نواز شریف کو دولاکھ چھ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ (206868) ووٹوں میں سے پینتالیس فیصد ملے ہیں۔ یہ تو تھی اس پوسٹ/پول کی صورت حال، اب دیکھتے ہیں کہ پروپیگنڈا کیسے کیا جاتا ہے؟

مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو، گواہ محمد لطیف کا مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت میں بیان

اس پوسٹ کو جان بروکس نامی(John Burkis) ایک برطانوی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا اور تاثر دیا گیا کہ بین الاقوامی صحافی نے ایک پول کرایا جس کے مطابق نوازشریف نہ صرف پاکستان کا بلکہ دنیا کا پہلے / دوسرے نمبر کرپٹ ترین انسان ہے۔ اکاؤنٹ کا ہینڈل (@JohnBurkis) ہے۔ اب مزے کی بات ہے کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا لیکن کسی نے تحقیق کی زحمت گوارہ نہیں۔ پاکستان کے ٹرول صحافیوں (مثلا صدیق جان) نے تو باقاعدہ مہم چلائی کہ اب تک کے نتائج کے مطابق نوازشریف سب سے آگے ہیں۔ لیکن جب میں نے اس پروفائل کو وزٹ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس پروفائل سے اب تک صرف دوبیس پوسٹیں کی گئی ہیں جو صرف عمران خان کے حق میں ہیں۔ یہ شاید واحد بین الاقوامی صحافی ہے جس نے ساری پوسٹیں ایک ٹائیگر کے طور پر کی تھیں۔اس سے بھی مزید حیران کن بات یہ تھی کہ یہ اکاؤنٹ ستمبر 2017میں بنایا گیا جبکہ پہلی پوسٹ دس جنوری 2023میں کی گئی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس صحافی نے چھ سات سال کے عرصے میں کوئی ٹویٹ کیا ہی نہیں؟ ظاہر ہے ایسا تو ممکن نہیں توپھر سوال یہ ہے کہ ایسی کیا وجہ بنی کہ چھ سات سال کے سب ٹویٹس ڈیلیٹ کرنا پڑے؟ یہ کوئی کیمسٹری کا سوال نہیں بلکہ ایک منٹوں میں حل ہونے والی پہیلی تھی لیکن کسی نے اس طرف زحمت نہیں کی۔پی ٹی آئی کا تو کام ہی یہی ہے لیکن جو اس پروپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں، وہ کیوں میٹھی نیند سو رہے ہیں؟ کیا نون لیگ کی یہ ذمہ دای نہیں کہ اس بات کا نوٹس لے اور اس کا منہ توڑ جواب دے، اگر پی ٹی آئی جھوٹی تصاویر پر بین الاقوامی اداروں اور شخصیات کو مینشن کر سکتی ہے تو نون لیگ اس ظلم پر کیوں نہیں؟

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس ؛ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب

اگر نون لیگ یا اس کا سوشل میڈیا صرف اتنا کرتا کہ اس پوسٹ کو صرف سلمان بن عبدالعزیز کو مینشن کرکے صرف اتنا بتا دیا جاتا کہ آپ کے خلاف پی ٹی آئی اس جعلی آئی ڈی سے پروپیگنڈا کر رہی ہے تو اسے تو لینے کے دینے پڑ جاتے۔ دوسرے نمبر مودی کو بھی مینشن کیا جاتا جس کا فائدہ یہ ہوتا کہ اس جماعت کو وہاں سے ملنے والی سوشل میڈیائی سپورٹ بند ہو جاتی۔تیسرے نمبر نون لیگ کے تمام لیڈر اس پوسٹ کو رپورٹ کرتے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی حقیقت بتا کر اسے شیئر کرتے جاتے۔ اس سے اگلا اقدام یہ تھا کہ سوشل میڈیا کا ہر ٹیم ممبر بھی اسے تمام پلیٹ فارم پر شیئر کرتا اور یوں یہ گھٹیا پروپیگنڈا ختم ہو جاتا لیکن افسوس نون لیگ کو سو جوتے اور سو پیاز کھانے کی ایسی لت پڑی ہے کہ اب اس سے جان چھڑانا مشکل ہے۔

امیر لڑکا دھوکے باز لڑکی کی محبت میں منلگ بن گیا , گاڑیاں ، بنگلے چھوڑ کر سڑک پر زندگی گزارنے لگا , فقیر لڑکے کی آواز نے سب کے ہوش اُڑا دیے

اس پروپیگنڈے سے متعلق دوسرا کردار ریاست کا ہے۔ اس بات میں کیا شک ہے کہ چند ننگ وطن قسم کے لوگوں نے ریاست کی سرپرستی میں اس ناسور کو پالاپوسا تھا،یہ سرطان اب ریاست پر ہی حملہ آورہے۔ لہذا ریاست ہی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس سرطان کا اینٹی ڈوٹ تلاش کرے۔ مسئلہ ان اکاؤنٹس کا بھی ہے جو یہ جھوٹ پوسٹ کرتے ہیں لیکن اس سے بڑھ کر مسئلہ ان بڑے اکاؤنٹس کا ہے جو اس جھوٹ کو شیئر کرتے ہیں اور یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے ہوتا ہے۔ لہذا ریاست کو ایسے تمام صحافیوں یا سوشل ایکٹویسٹ کا محاسبہ کرنا چاہیے اور اگر ان کی کوئی پوسٹ جھوٹ ثابت ہو جائے تو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہو گئے ہیں؟مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں جج کا گواہ سے استفسار

آخر میں میاں صاحب سے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ وہ دور گیا جب کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا جاتا تھا۔ اب سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ٹی وی اخبار کم اور ہاتھ میں پکڑا پانچ چھ انچ کا سمارٹ فون ہی سب کچھ ہے اور اس کے ہر پلیٹ فارم پرپی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ٹیم کا قبضہ ہے۔ پندرہ بیس سال پہلے جس نسل کو برین واش کیا گیا تھا وہ اب جوان ہو چکی ہے اور ان کے ذہن میں صرف عمران خان ہے۔لہذا ان کی ”ڈی بریفنگ“ ضروری ہے۔ یہ کام کیسے ہونا ہے، میں اس پر سات آتھ کالم لکھ چکا لیکن ظاہر ہے کہ ہم جیسے چھوٹوں کی سنتا کون ہے۔ اب پھر فرض ادا کر دیا ہے۔ باقی کام آپ کا ہے۔رہے نام اللہ کا۔

لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

QOSHE -     PTIکاایک اور گھٹیا پروپیگنڈااور نواز شریف کی میٹھی نیند - کوثر عباس
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

    PTIکاایک اور گھٹیا پروپیگنڈااور نواز شریف کی میٹھی نیند

13 1
05.12.2023

کچھ عرصہ پہلے بھی میں نے ان کے جھوٹ کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ یہ سب پوسٹ ٹروتھ حکمت عملی کے تحت کیا جاتا ہے۔ آج دجال اور ابلیس سے بھی زہریلے اور خطرناک پروپیگنڈے کا ایک اور ثبوت حاضر ہے۔

پرسوں یعنی بروز اتوار ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ کون سا سیاسی لیڈر دینا کا کرپٹ ترین لیڈرہے؟ بنیادی طور پر یہ ایک پول تھا جس میں چار آپشن رکھے گئے تھے۔ پہلے نمبر پر نوازشریف، دوسرے نمبر پر ولادی میر پیوٹن، تیسرے نمبر سلمان بن عبدالعزیز جبکہ چوتھے نمبر نریندرا مودی کا نام تھا۔ پاکستان کے کئی ایک ”موتبر“ صحافیوں نے اسے شیئر کیا۔ ابھی جبکہ میں کالم لکھ رہا ہوں، پول کے ختم ہونے میں چھ گھنٹے اور چالیس منٹ باقی ہیں اور اس وقت تک اس پول کو سات لاکھ بیالیس (742000) لائیکس اور سات ہزار چھ سو پینسٹھ ریٹوٹ(7665) مل چکے ہیں جبکہ کمینٹس کی تعداد ایک ہزار سات سو اکتیس (1731)ہے۔ شام تک نواز شریف سب سے پہلے تھے جبکہ اب صبح (9:00AM)کے وقت مودی صاحب نواز شریف کا نمبر کراس کر چکے ہیں۔ نواز شریف کو دولاکھ چھ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ (206868) ووٹوں میں سے پینتالیس فیصد ملے ہیں۔ یہ تو تھی اس پوسٹ/پول کی صورت حال، اب دیکھتے ہیں کہ پروپیگنڈا کیسے کیا جاتا ہے؟

مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو، گواہ محمد لطیف کا مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت میں بیان

اس پوسٹ کو جان........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play