گذشتہ سال بھی تلخ یاد یں دے کر رخصت ہوگیا گزرے دو سالوں میں ہمارے خاند ان نے دکھ غم برداشت کیا وہ قیامت سے کم نہیں ہے چھ فروری 2002کو علی الصبح فرشتہ صفت انسان والد محترم ڈاکٹر مختار احمدبٹ مرحوم و مغفور 12جنوری 2023کو والد ہ ماجدہ جنت مکیں شہناز کوثر مرحومہ ومغفورہ سفر آخرت کو روانہ ہوگئیں والدین کی جدائی کا صدمہ برادر خورد فواد احمدبٹ بہن کالم نگار غازیہ مختار بٹ دونوں بھتیجے محمداحمدبٹ، محمدوہاج بٹ اور بھانجی حرم فاطمہ کی صحت،تعلیم،معاملات زندگی پہ گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں دنیا کے عظیم تر بے لوث رشتے کو تاحشر نم آنکھیں دیکھنے کو ترستی رہیں گی ہمیشہ دست شفقت سے پیش آئے ان گنت ہاتھ بدست دعا ہیں اے خالق کائنات میرے والدین کو بغیر حساب کتاب باغ فردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے (آمین رب العالمین) وطن عزیر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونے جارہے ہیں سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کو اپنا حق دہی استعمال کرنے کے لیے قائل کرنے کے ساتھ ملک وقوم کے لیے جو خدمات حکومت میں رہ کر سرانجام دیں یا حکومت میں آنے کے بعد عوام کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ انتخابی منشور کی شکل میں پیش کررہے ہیں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی نااہلی،مقدمات میں سزا، سانحہ 9مئی میں ملوث ورکروں رہنماؤں کی گرفتاری اور روپوشی انتخابی نشان بلا چھن جانے کے بعد مشکلات کا شکا رہے کئی آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم خاندان کے افراد اور ورکر چلا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور چند دیگر جماعتوں کے رہنما امیدواران میدان میں اترے ہوئے ہیں سنٹرل پنجاب میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے جیت رہی ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی جہانگیر خان ترین گروپ زیادہ سیٹیں جیتیں گی پچاس کے قریب آزاد امیدوار الیکشن جیتنے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں بلوچستان،خیبرپختون خواہ میں دہشت گردوں نے جڑیں پکڑ لی ہیں دونوں صوبوں میں ملٹری آپریشن کی اشد ضرورت ہے امن امان کی صورت حال بہتر ہوتو عوام بلا خوف خطر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے سند ھ میں پیپلز پارٹی زیادہ نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں نظر آرہی ہے وفاقی سطح پہ ن لیگ پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام (ف)کوبرتری حاصل ہوگی تقریباً تیس کے قریب آزاد امیدوران کی جیت نظرآرہی ہے اگر ٹرن آؤٹ پچاس فیصد سے زیادہ ہونے کی صورت میں خاموش ووٹر اگر بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ دینے چلا گیا تو کوئی بڑا سیاسی اپ سیٹ بھی ہوسکتا ہے

مریم اورنگزیب نے NA51مری میں اپنا ووٹ کا سٹ کردیا

بظاہرایسا ممکن نہیں ہے میاں محمدنواز شریف وزیر اعظم یا صدر مملکت کے منصب پر فائز ہوں گے ملک میں معاشی انقلاب سیاسی استحکام اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے ساتھ جڑاہوا ہے متحدہ عرب امارات نے زراعت،کھاد اور متعدد پراجیکٹ میں حکومت کے ساتھ معاہدے کیے ہیں امارات وزیر خارجہ امور محترمہ ر یم ال ہاشمی نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پراسس میں نرمی اور بڑی تعداد میں نوکریوں کے مواقع پیداکیے ہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا وہ محسن پاکستان! ہمیشہ مشکل وقت میں برادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہیں امارات میں مقیم دختران ہزارہ کالم نگار محترمہ آمنہ صابر،ممتا ز بزنس مین محترمہ فاطمہ صابر سفیر وطن غریب پرور بلاتفریق ملک وقوم کی خدمت کررہی ہیں بلوچستان میں انڈسٹری زون،آئل اینڈ گیس ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں عوام میں نفرت تقسیم کوختم کیا جائے الیکشن کے نتائج کھلے دل سے قبول کیے جائیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہو حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق ضرور دے قانون سازی جلد ہونی چاہیے 8فروری الیکشن کے بعد شر پسند عناصر دھاندلی کی آڑ میں ملک میں فساد برپا کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں ریاستی اداروں کو کڑی نظر رکھنی چاہیے مملکت خداد اد پاکستان کسی بڑے سانحہ کامتحمل نہیں ہو سکتی اسلام میں ووٹ کی حقیقی قدروقیمت،اہمیت اور افادیت جاننے کے لیے واقعہ کربلا پر غوروفکر کرنی چاہیے یزید نے پاک امام حسین سے اپنی حکومت کی تائید کے لیے ووٹ ہی تو مانگا تھا آپ نے تاریخ انسانیت کی لازوال و بے مثال قربانی پیش کردی لیکن ظالم و فاسق و فاجر کے حق میں ووٹ کسی صورت نہ دیا آپ کسی چھوٹے دنیاوی مفاد کے لیے ووٹ کسی کو نہ دیں اپنے ضمیر اور دل کی آواز پر پرچی کا درست استعمال کریں!

الیکشن کمیشن کی سکیورٹی رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے سنبھال لی

QOSHE -             انتخابات 2024ء معاشی انقلاب سیاسی استحکام؟ - احمد جواد بٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

            انتخابات 2024ء معاشی انقلاب سیاسی استحکام؟

8 0
08.02.2024

گذشتہ سال بھی تلخ یاد یں دے کر رخصت ہوگیا گزرے دو سالوں میں ہمارے خاند ان نے دکھ غم برداشت کیا وہ قیامت سے کم نہیں ہے چھ فروری 2002کو علی الصبح فرشتہ صفت انسان والد محترم ڈاکٹر مختار احمدبٹ مرحوم و مغفور 12جنوری 2023کو والد ہ ماجدہ جنت مکیں شہناز کوثر مرحومہ ومغفورہ سفر آخرت کو روانہ ہوگئیں والدین کی جدائی کا صدمہ برادر خورد فواد احمدبٹ بہن کالم نگار غازیہ مختار بٹ دونوں بھتیجے محمداحمدبٹ، محمدوہاج بٹ اور بھانجی حرم فاطمہ کی صحت،تعلیم،معاملات زندگی پہ گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں دنیا کے عظیم تر بے لوث رشتے کو تاحشر نم آنکھیں دیکھنے کو ترستی رہیں گی ہمیشہ دست شفقت سے پیش آئے ان گنت ہاتھ بدست دعا ہیں اے خالق کائنات میرے والدین کو بغیر حساب کتاب باغ فردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے (آمین رب العالمین) وطن عزیر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونے جارہے ہیں سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کو اپنا حق دہی استعمال کرنے کے لیے قائل کرنے کے ساتھ ملک وقوم کے لیے جو خدمات حکومت میں رہ کر سرانجام دیں یا حکومت میں آنے کے بعد عوام کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play