دنیا میں انتخابات کا سال2024ء
دنیا کی تخلیق کے بعدایک لمبے عرصے تک انسانوں کے طاقت ور گروہ معاشرے میں موجودکمزور اور بے بس انسانوں پر حکومت کرتے رہے تھے۔اختیار اور اقتدار کو صرف ایک طبقے کا حق سمجھا جاتا تھا جبکہ باقی مخلوق خدا کو اُن کا خدمت گار اور وفادار بنا دیا گیا۔وقت گزرتا رہا اور کمزور لوگوں کا طبقہ پستا رہا۔ہر عہد میں منصب حکومت پر ایک مخصوص طبقے کا قبضہ رہا اور اُن کے ذاتی مفادات کو ریاست کے مفادات کا نام دے کر مال و زر کے انبار لگائے جاتے رہے۔اگرچہ ہر دُور میں مختلف مذاہب، انسانیت کا سبق سکھاتے رہے مگر مادیت کی کشش نے کسی بھی موقع پر اس دنیا میں اخلاقیات کے سبق کو مکمل طور پر رائج نہ ہونے دیا۔”جس کی لاٹھی،اُس کی بھینس“کا کالا قانون انسانی معاشرے میں صدیوں تک نافذ رہا۔جب انسانی شعور بڑھا،انسان نے آگاہی کے مدارج طے کیے اور معاشرے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے۔تب انسانوں نے اپنے فیصلے خود کرنے شروع کر دئیے۔عہدے،مرتبے اور اختیار سے نکل کر،اب انسان کی قدراُس کے اوصاف پر کی جانے لگی۔ جمہوریت کے ثمرات کے نتیجے میں اجتماعی فیصلوں میں عام آدمی کو بھی شریک کیا گیا۔جمہوریت کے فروغ نے عام و خاص کا فرق مٹا دیا اور معاشرے میں بسنے والے سب افراد کو ووٹ کے ذریعے آزادی اظہار رائے کا حق دے دیا گیا۔جمہوریت میں اکثریت کے فیصلے کو حتمی سمجھا جاتا ہے۔ سال 2024ء جمہوریت کے حوالے سے اہم ہے کیونکہ اس سال دنیا کے تقریباً چالیس (40) سے زائد ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں اور ان انتخابات میں دنیا کی........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website