We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اقبال بحیثیت محسنِ کشمیر (1)

7 0 0
09.11.2018

اقبالؒ کو اگر محسن کشمیر کہا جاتا ہے تو محض اس لئے نہیں کہ انہوں نے برصغیر ہند میں ایک آزاد ریاست کی تخلیق کا تصور پیش کیا ہے جسے بعد میں مسلمانان کشمیر ے بھی اپنی جدوجہد کی منزل قرار دیا بلکہ اس لئے کہ انہوں نے زور کلام سے اپنے محکوم اور غلامی کے بندھنوں میں جکڑے ہوئے مگر احساس زیاں سے عاری اہل وطن (اہل کشمیر) کے دل میں سیاسی شعور بھی پیدا کیا اور ان کے جمہوری حقوق کی جدوجہد میں عملی کردار بھی ادا کیا۔

علامہ کشمیر کے سپرد خاندان سے تعلق رکھتے تھے (جو کشمیر کے برہمن ذات کے ہندوؤں کی ایک گوت ہے) اور ان کے آباو اجداد کشمیر سے ہجرت کر کے سیالکوٹ میں آباد ہو گئے تھے۔ اگرچہ محقیقین و مورخین ہنوز اس خاندان کے قبولِ اسلام اور ترک وطن کی تاریخ کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے تاہم علامہ کے اپنے ہی ایک شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ ن کا خمیر سر زمین کشمیر سے اٹھا ہے جس پر انہیں فخر تھا فرماتے ہیں:

تنم گلے نہ خیابان جنتِ کشمیر

من از حریم حجاز و نوا زِ شیرازست

ایک........

© Daily Pakistan (Urdu)