We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

رپورٹر اور بائیکاٹ

3 0 0
19.02.2019

صحافیوں کی مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے تئیں وفاقی وزرا ء کی تقریبات کے بائی کاٹ کا فیصلہ کیا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کلبوں میں آمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ملازمتوں پر بحالی اور اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے صحافی تنظیموں نے انفرادی طور پر یہ حل نکالا کہ وفاقی وزراء کی تقریبات کا بائی کاٹ کیا جائے۔

حیدرآباد میں ہفتہ کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید ایک روزہ دورے پر آ ئے تھے ۔ صحافیوں نے ان کی تقریبات کا بائی کاٹ کیا۔ وزیر موصوف کو ریلوے اسٹیشن پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنا تھی۔ وہ انہوں نے رپورٹروں کو بائی کاٹ کو موقع دیئے بغیر منسوخ کر دی اور خود ایوان صنعت و تجارت پہنچ گئے۔ بائی کاٹ کی منصوبہ بندی کرنے والے رپورٹر حضرات سیخ پا بھی ہوئے ۔ بعض منچلے صحافی اس حربے پر اتر آئے کہ انہوں نے ایوان صنعت و تجات سے واپسی پر ان کی گاڑی کے سامنے مظاہرہ اور نعرے بازی کی ۔

اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ ان کی سرکاری گاڑی پر گھونسے اور لاتیں بھی ماری گئیں ۔ ان سے کوئی پو چھے کہ مظاہرہ آپ کا حق تھا، لیکن گاڑی پر لاتیں کیوں ماری گئیں۔ اخلاقیات میں رہ کر سب کچھ کیا جائے تو قابل برداشت ہوتا ہے ،لیکن کوئی جیسے ہی اخلاقی حد عبور کرتا ہے تو صورت حال ناخوش گوار بھی ہو........

© Daily Pakistan (Urdu)