We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری

6 0 0
12.02.2019

اندلس وہی ملک ہے جہاں جبرالٹر کے مقام پر طارق بن زیاد اپنی کشتیاں جلا کر بارہ ہزار کا لشکر لے کر ایک لاکھ فوج سے ٹکرا یا تھا اور فتح حاصل کرکے مسلمانوں کے جدید طرز حکومت کی داغ بیل ڈالی ، لیکن اب صدیاں گزر گئیں ہیں اِس داستان کو تاریخ کا حصہ بنے ہوئے ،اب تو اندلس کا نام سپین لکھا اور پکارا جاتا ہے، مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا جو خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھااُس کی تعبیر پاکستان کی شکل میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ہاتھوں سر انجام پائی ، پاکستان وجود میں آیا تو اس مملکت خداداد کو تسلیم کرنے والے سر فہرست ممالک میں سپین کا شمار بھی ہوتا ہے ۔

مختلف ادوار گزرنے کے ساتھ ساتھ سپین اور پاکستان کے ثقافتی اور اقتصادی تعلقات میں مضبوطی آتی گئی ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات نے نیا موڑ لیا اور درامدات و برامدات کی مد میں سرمایہ کاری کا رجحان دن بدن بڑھتا چلا گیا اور آج دونوں ممالک ایک دوسرے کی پروڈکٹس سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہت بنانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا نے ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے درامدات اور برامدات کے بڑھاوے میں مکمل ساتھ دیا اور مقامی اداروں سمیت ہسپانوی حکومت کو باور کرایا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور وہاں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع دوسرے ممالک سے کہیں بہتر ہیں ۔

سپین میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھی مقامی تاجران کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے قائل کیا اور انہیں اپنے ساتھ پاکستان کے دورے کرائے ، پالسن کمپنی کے........

© Daily Pakistan (Urdu)