We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بڑی سیاسی جماعتوں کا مستقبل کیا ہوگا ؟

5 0 0
28.12.2018

ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ، جنہوں نے بقول وزیراعظم عمران خان ، آپس میں باری باری کھیلنے کی رسم ڈالی ہوئی تھی اب جس طرح کے حالات سے دوچار ہیں، اس میں ان کا مستقبل کیا ہے؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وفاق کے علاوہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں حکومتیں کی ہیں۔ اربوں روپے کے بجٹ استعمال کئے ہیں۔

آج دونوں کے ساتھ صورت حال ان کی قیادتوں، رہنماؤں ، کارکنوں اور بہی خواہوں کے لئے باعث تشویش ہے۔ ایک ہی سوال گر دش کر رہا ہے کہ مستقبل کیا ہوگا۔ نواز شریف مسلم لیگ کے سربراہ تھے۔ عمر بھر کی نااہلی کے بعد انہیں قائد بنادیا گیا ہے۔

ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو لیگ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ اگر شہباز شریف بھی سزا پا جاتے ہیں تو پارٹی کی سربراہی کون کرے گا۔ خاندان اس حوالے سے منقسم ہے۔ ایک گروہ نواز شریف کی بیٹی مریم کو سربراہی دینا چاہتا ہے۔

ان کی سزا تو فی الحال معطل ہے۔ نواز شریف تو خود انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لئے تیار کر ہے تھے ۔ ان کی سزا اگر بحال ہوجاتی ہے تو پھر کسے آگے لایا جائے گا۔

ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی، دونوں میں یہ ہی صورت حال ہے۔ دونوں جماعتوں میں ان کے قیام کے بعد سے نامزدگیوں کا ایسا سلسلہ جاری ہے جس نے دونوں جماعتوں میں سوجھ بوجھ والے افراد کے لئے قیادت یا سربراہی کا راستہ روک رکھا ہے۔ دونوں قیادتوں کو اپنے علاوہ کوئی اور پارٹیوں کی سربراہی کرنے کا اہل ہی نظر نہیں آتا ہے۔ کم و بیش اسی صورت حال سے پاکستان تحریک انصاف بھی دوچار ہے۔ ایم کیو ایم کاتو حشر اس کے حامیوں نے دیکھ ہی لیا کہ وہ لوگ جو کل تک نائن........

© Daily Pakistan (Urdu)