We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ملکی سیاست، مولانا فضل الرحمان کا سکہ چلتا ہے

6 0 0
14.01.2018

کہا تو یہ جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سیاست کے داؤ پیچ میں بہت بھاری ہیں، ان کی جماعت والے تو یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں ’’ ایک زرداری سب پر بھاری‘‘ لیکن حالیہ سیاست اور ملکی معاملات پر ذرا بھی صحیح طور پر نظر ڈالیں تو ان سے کہیں بہتر ہمارے مولانا فضل الرحمان ہیں، وہ اس وقت ایک ایسے کنگ میکر نظر آتے ہیں جو ناراض کئے بغیر دوسرے کا نقصان کرسکتے ہیں، وہ وفاقی حکومت کے حلیف ہیں، وفاق میں ماشاء اللہ تین وزارتیں ہیں اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ان کے اپنے مولانا عبدالواسع ہیں، یوں یہاں چت بھی میری اور پٹ بھی میری والا معاملہ ہے، صرف یہی نہیں ان کے تعلقات (ماسوا کپتان) سب سے خوشگوار ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو تو خود چل کر ان کے گھر گئے اور ان کو انکل کہہ کر آئے تھے، وہ اپنی اس حیثیت میں دوستوں پر تنقید بھی کرلیتے ہیں اور دوستی کا بھرم بھی رکھتے ہیں لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض معاملات پران کا اپوزیشن کے ساتھ مقابلہ ساہوگیا ہے، اس میں ابھی تک ان کو نہ اپوزیشن کو کوئی کامیابی ملی ہے اور اس جھگڑے میں فاٹا والوں کے کمبل کی خیر نہیں، اب یہی دیکھ لیں کہ قومی اسمبلی نے ایک قانون منظور کرکے پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دی ہے تو وہ ناراض ناراض سے ہوگئے اور انہوں نے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی موجودگی میں کہہ دیا کہ ان کی جماعت کو منظور ہونے والے قانون پر بھی تحفظات ہیں اور وہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اپنی تجاویز پر بضد ہیں۔


وزیر موصوف نے ان کی........

© Daily Pakistan (Urdu)