We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بیروزگار نوجوانوں کے لئے بزنس لون سکیم

3 0 0
14.01.2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کے لئے نئی شاہراہیں کھولیں۔حکومت نے بے روز گار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ’’وزیراعظم یوتھ بزنس لون‘‘ سکیم کا آغازکیا، جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا سمیت ملک بھر میں یہ قرضے فراہم کئے جائیں گے۔


یہ سکیم ان نوجوانوں کے لئے شروع کی گئی ہے جو اپنا کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے لئے کاروبار کی نوعیت کی کوئی قید نہیں۔مثال کے طور پر آپ اس سکیم کے تحت قرض لے کر کیٹرنگ کمپنی بھی کھول سکتے ہیں۔اس سکیم سے ملک کے تمام صوبوں کے نوجوان یکساں طور پر مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہر وہ شخص اس سکیم سے قرض لینے کا اہل ہے، جو پاکستانی شہری ہو اور اس کے پاس پاکستان کا قومی شناختی کارڈ ہو۔اس کی عمر 21سال سے 45 سال ہونی چاہیے۔ نیا کاروبار شروع کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اپنے موجودہ کاروبار کو توسیع........

© Daily Pakistan (Urdu)