We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سچ کیا؟ روحانیت اور معرفت کا سلسلہ!

7 0 4
13.01.2018

ہمارے کپتان صاحب بولے ہیں تو معرفت اور روحانیت کا ذکر کیا اور بتایا ہے کہ یہ ایک دو روز کی بات نہیں قصہ ہے عشروں کا اور وہ گزشتہ 30سال سے روحانیت اور معرفت کے حصول میں مصروف بے شمار کتب پڑھ چکے اور اولیاء کرام کے حالات سے بھی واقف ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں( ان کا واضح اشارہ مخالفین کی طرف ہے) کو معرفت کا کیا علم، عمران خان نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات بھی روحانیت ہی کے حوالے سے ہے اور وہ جب بھی خاتون سے ملے وہ پردے میں رہیں، اس کے بعد انہوں نے شادی بیاہ کو اپنا ذاتی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ جب بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی تو انہوں نے شادی کا پیغام بھجوایا، چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خلاف غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا اور انہیں بلیک میل کرنے کے لئے ایک ایسے خاندان کو بھی گھسیٹ لیا گیا جو قدامت پرست گھرانہ ہے، خان صاحب نے یہ سب ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں کہا اور ہم ان کی باتوں پر یقین کرتے ہیں، تاہم تعجب اس امر پر ہے کہ انہوں نے شادی، نکاح کو ذاتی مسئلہ تو قرار دیا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ ایک سے زیادہ مرتبہ کنٹینر پر تبدیلی کی بات کرتے تو ساتھ ہی یہ بھی کہتے، ’’یہ اس لئے کہ میں شادی کرالوں‘‘ اب وہ ایک سیاسی راہنما ہیں، ایک جماعت کے سربراہ اور وزیر اعظم بننے کے دعویدار ہیں، جب وہ اس حیثیت سے شادی کی بات کرتے ہیں تو پھر خود ہی اپنے ذاتی مسئلہ کو عوامی رنگ دے دیتے اور عوام کو گفتگو کا موقع مہیا کرتے ہیں اس لئے اگر ان کے نکاح کے حوالے سے خبر شائع ہوتی ہے تو ان کو اس کی خود ہی وضاحت کردینا چاہئے، اب وہ کہتے ہیں کہ ابھی تک ان کے بچوں کو بھی علم نہیں اور نہ بہنیں جانتی ہیں، بہر حال اس گفتگو میں پھر انہوں نے........

© Daily Pakistan (Urdu)