We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حیران کن افسوس ناک واقعات

6 0 0
23.11.2018

بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو حیران اور پریشان کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں شعبہ صحافت اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے افراد میں اونچا مقام رکھنے والے حسین نقی صاحب کے ساتھ سپریم کورٹ میں جس طرح کی صورت حال پیش آئی ، اس پر تو ملک بھر کے صحافی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ صحافی حلقوں میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو احترام کی نگاہوں سے د یکھا جاتا ہے، ان کے اکثر اقدامات کی تعریف بھی کی جاتی ہے لیکن بسا اوقات ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جن پر خود جسٹس صاحب کو بھی تاسف ہوتا ہوگا۔ حسین نقی بار بار کہتے رہے کہ انہیں سن لیا جائے لیکن جسٹس صاحب نے انہیں کمرے سے باہر جانے کا حکم دے دیا جس پر انہوں نے عمل بھی کیا۔ ہمارے جیسے صحافی ان کے نقش قدم پر چلنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ گنتی کے لوگ ہی تو زندہ سلامت ہیں، باقی نے تو دوسری دنیا آباد کر لی۔ بہر حال حسین نقی سے افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ معافی ہی مانگی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا تو ان کی پذیرائی اور حمایت میں بھرا پڑا ہے۔ دوسرا واقعہ جو اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے کراچی میں تجاوزات ہٹانے کے نام پر جس بے ہنگم طریقے سے لوگوں کے اثاثوں کو ضائع کیا گیا۔ ا یمپریس مارکیٹ ہو یا صدر کا علاقہ، چھوٹے چھوٹے کاروبار کر کے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے والوں کو اتنی مہلت بھی نہیں........

© Daily Pakistan (Urdu)