خواتین میں مردوں کے مقابلے میں کئی اقدار منفرد ہوتی ہیں مثلاً خواتین میں صبر مردوں کی نسبت کچھ زیادہ ہوتا ہے وہ کسی بھی دُکھ یا تکلیف کا فوری اظہار نہیں کرتیں بلکہ حتی المقدور اسے برداشت کرنے کی کوشش کرتی ہیں ایسے ہی خواتین میں نرم روئیے زیادہ پائے جاتے ہیں ایک خاتون پنجاب کی وزیراعلیٰ بنی تو کئی امیدیں وابستہ ہوگئیں کہ اب پنجاب میں مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو اپنے عہدے کا حلف اْٹھائے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے لیکن ہم اگر ان کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کو دیکھیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا لگتا ہے مریم نواز نے یہ فن سیکھ لیا ہے کہ مخالفتوں کے طوفان میں سچائیوں کے چراغ کیسے روشن کرنے ہیں مریم نواز یہاں تک پہنچتے ہوئے بڑے کربناک مراحل سے گزری ہیں ماں کی جدائی سے انکا دل گھائل ہوا باپ کو قید تنہائی میں دیکھا اور خود بھی پس زنداں رہیں مریم نواز میں ان کی والدہ اور جناب نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے مرحومہ کلثوم نواز حق مغفرت کرے بڑی معاملہ فہم خاتون تھیں اور نواز شریف کی سیاسی بصیرت سے بھی دنیا آشنا ہے ماں کی معاملہ فہمی اور باپ کی سیاسی بصیرت نے مریم نواز میں نکھار پیدا کردیا ہے مزید عملی سیاسی سفر اور تجرباتی دنیا سے گذرتے ہوئے مریم صاحبہ کو عوامی خدمت کے اور بھی ہنرآجائیں گے۔ایک راہنما کے پاس اگر مستقبل کے حوالے سے منصوبہ جات ہوں،اس کی کابینہ میں محنتی اور جہاندیدہ وزیر مشیر ہوں تو ایسا راہنما بہت کم وقت میں ایسی اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے جو وہاں کے لوگوں کے لیے باعث فخر ہوا۔

سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی، تصویر وائرل

پنجاب جو ایک زرعی اور زرخیز خطہ ہے اس کے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے کام کرنا ہوگا۔پنجاب خاص طور پر لاہور پچھلے کئی سالوں سے فضائی آلودگی کا شکار ہے۔سابقہ حکومت فضائی آلودگی کے دنوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی پالیسی پر ہی عمل پیرا رہیں، لیکن یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ عوامی وزیراعلیٰ نے پنجاب کی فضاؤں کو معطر کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ماحول بہتر کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔اب ایک طرف وزیراعلیٰ مریم نوازنے عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے،اس کے ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد مانیٹر کرنے کا کام شروع ہو رہا ہے۔یعنی اب صرف فوٹو سیشن نہیں، صرف کاغذی شجر کاری مہم نہیں ہوگی، درخت صرف سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ زمین پر اگتے دکھائی دیں گے۔زمین کو دھرتی ماں کہا جاتا ہے جو ہمیں خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے،اب یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ کا مفہوم کیا ہے۔ ہر کسی کو اپنے لئے اپنی اولاد کے لئے اور اپنی آنے والی نسلو ں کی بہتر صحت کے لئے درخت لگانے ہوں گے۔سب کو یہ سمجھانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ سانسوں میں دھوئیں اور دھول کی بجائے پھولوں کی مہک بھی جائے،فضا زہر سے پاک ہو،سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز و شاڈاب ہو۔ تاجر، صنعتکار، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا شجرکاری مہم میں حصہ ڈالیں، مدارس، سکول، کالجز، یونیورسٹیز کے طلبہ اوراساتذہ درخت لگائیں اور اس کے ساتھ نئی نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے تعلیمی ادارو ں میں منشیات کی آن لائن ترسیل روکنے کا قانونی میکنزم وضع کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔متعلقہ اداروں کے ساتھ ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازنے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف مضبوط کیس بنانے کے احکامات بھی جا ری کردئیے ہوئے ہیں۔ پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر تشویش کااظہار کر چکی ہیں اور کہا کہ پتنگ کے دھاتی تار سے جاں بحق بچے کی ویڈیودیکھ کر دل کانپ گیا تھا، معصوم بچے کی جان جانے سے والدین کی تو دنیا ہی تباہ ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کے سدباب کے لئے قانون موجود ہے لیکن پھر بھی لوگ جان سے جا رہے ہیں، قانون پر عملدرآمد کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی سمیت ہر ڈویژن کی انڈسٹری کی مکمل میپنگ اور ڈیٹا پیش کیا گیا تو۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر انڈسٹری میں انوائرمنٹ سیف گارڈ کو لازمی جزو بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ ایکسپورٹ اوری اینٹڈ انڈسٹریز کی ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر پلان تیار کیا جائے۔ افرادی قوت کی ڈویلپمنٹ، جاب ٹریننگ، پروفیشنل اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کے لئے منصوبوں کی تجاویز اور وزیر آباد میں کٹلری انسٹیٹیوٹ کی بحالی کا فیصلہ ہو چکاہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے شہروں کے قریب انٹرنیشنل بزنس کمپلیکس اینڈ ایکسپو سینٹر بنانے اورانڈسٹریل انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور نئے انفراسٹرکچر بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔صوبہ میں ماربل اور جیم سٹون انڈسٹری کیلئے کٹنگ، سائزنگ اور پالشنگ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے اورسی پیک کے مغربی روٹ کے ساتھ فتح جھنگ کے علاقے میں سپیشل اکنامک زون بنانے کی تجویزپر غورکیا جارہا ہے۔روٹی۔نان کی۔قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔

گزشتہ دنوں بیساکھی کے موقع پر مریم نواز صاحبہ دربار صاحب کرتار پور تشریف لے گئیں تو سکھ بھائیوں میں بہت مثبت پیغام گیا پاکستان اور بھارت کے سکھوں میں مریم صاحبہ کی دیو جی مہاراج گورو نانک آمد پر مریم صاحبہ کو سراہا گیا ہے مریم نواز نے اپنے خطاب میں بہت سے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے جس سے سرحد کے آر اور سرحد پار سکھ برادری خوشی سے نہال ہے مریم نواز شریف کا یہ دورہ ہر حوالے سے خوش آئند تھا بس ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا کہ انکے پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا پاکستان میں پروٹوکول نے کئی جانیں لی ہیں مریم نواز شریف کو اپنے نارووال کے دورہ میں پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک۔قیمتی۔جان کے ضیاع پر یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ آئندہ وہ پروٹوکول نہیں لیں گی۔ مریم نواز نے ملک کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 'میری آواز مریم نواز' کا افتتاح بھی کردیا ہے ان کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے لاہور میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان شروع کیا گیا ہے۔ خواتین سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کرسکتی ہیں،جہاں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کمیونی کیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے، اس پولیس اسٹیشن میں ہراسگی سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاخواتین مکمل رازداری کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں، خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے، اور لائیو ویڈیوکال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔لاہور میں 100 جدید ایمرجنسی پنک 15 بٹن کا بھی اجراء کردیا گیا ہے مریم نواز کی عوامی خدمات کا سلسلہ یونہی دراز رہا تو وہ سیاسی طور پر ناقابل تسخیر ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی دبئی میں سرمایہ کاروں سے ملاقات ،مالی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

QOSHE -  مریم نواز اور پنجاب  - ندیم اختر ندیم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

 مریم نواز اور پنجاب 

22 0
24.04.2024

خواتین میں مردوں کے مقابلے میں کئی اقدار منفرد ہوتی ہیں مثلاً خواتین میں صبر مردوں کی نسبت کچھ زیادہ ہوتا ہے وہ کسی بھی دُکھ یا تکلیف کا فوری اظہار نہیں کرتیں بلکہ حتی المقدور اسے برداشت کرنے کی کوشش کرتی ہیں ایسے ہی خواتین میں نرم روئیے زیادہ پائے جاتے ہیں ایک خاتون پنجاب کی وزیراعلیٰ بنی تو کئی امیدیں وابستہ ہوگئیں کہ اب پنجاب میں مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کو اپنے عہدے کا حلف اْٹھائے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے لیکن ہم اگر ان کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کو دیکھیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا لگتا ہے مریم نواز نے یہ فن سیکھ لیا ہے کہ مخالفتوں کے طوفان میں سچائیوں کے چراغ کیسے روشن کرنے ہیں مریم نواز یہاں تک پہنچتے ہوئے بڑے کربناک مراحل سے گزری ہیں ماں کی جدائی سے انکا دل گھائل ہوا باپ کو قید تنہائی میں دیکھا اور خود بھی پس زنداں رہیں مریم نواز میں ان کی والدہ اور جناب نواز شریف کی جھلک نظر آتی ہے مرحومہ کلثوم نواز حق مغفرت کرے بڑی معاملہ فہم خاتون تھیں اور نواز شریف کی سیاسی بصیرت سے بھی دنیا آشنا ہے ماں کی معاملہ فہمی اور باپ کی سیاسی بصیرت نے مریم نواز میں نکھار پیدا کردیا ہے مزید عملی سیاسی سفر اور تجرباتی دنیا سے گذرتے ہوئے مریم صاحبہ کو عوامی خدمت کے اور بھی ہنرآجائیں گے۔ایک راہنما کے پاس اگر مستقبل کے حوالے سے منصوبہ جات ہوں،اس کی کابینہ میں محنتی اور جہاندیدہ وزیر مشیر ہوں تو ایسا راہنما بہت کم وقت میں ایسی اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے جو وہاں کے لوگوں کے لیے باعث فخر ہوا۔

سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی، تصویر وائرل

پنجاب جو ایک زرعی اور زرخیز خطہ ہے اس کے........

© Daily Pakistan (Urdu)

Get it on Google Play