پاکستان کے ادبی شہروں لاہور گوجرانوالہ کراچی فیصل آباد اور سیالکوٹ میں روزانہ کئی ادبی تقریبات اور ادبی پروگرام ہوتے ہیں جن سے ادیب اور شعرا کی بھر پور نمائندگی ہوتی ہے لاہور کے نواز کھرل جو ابھی حال ہی میں حلقہ ارباب ذوق لاہور کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، کا خاصا ہے کہ وہ بیرونی ممالک سے تشریف لانے والے ادیبوں شعرا اور لکھاریوں کے اعزار میں تقریبات منعقد کرتے ہیں جیوجانی کی تقریب رونمائی کے بعد لندن سے جنگ کی کالم نگار شاعرہ رخسانہ رخشی تشریف لائیں تو لاہور میں ان کے اعزاز میں شعراء ادیبوں اور کالم نگار کو المصطفےٰ آئی ٹرسٹ لاہور میں اکٹھا کیا گیا مشاعرہ ہوا جس میں شعراء نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی کالم نگاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور رخسانہ رخشی کی کالم نگاری اور شاعری کی خصوصیات بیان کیں اور لندن میں ان کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کو سراہا مقررین میں لندن میں رخسانہ رخشی کی ادبی تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی اظہار خیال کیا کالم نگاروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے لندن میں رہ کر بے شمار ادبی تقریبات کروائی ہیں اور کرواتی رہتی ہیں جس سے لندن میں پاکستانی کلچر اور ادب کو فروغ ملا ہے رخسانہ رخشی لندن میں ایشین لیڈیز کلب 'انجمن تحریم اردوکی چیئرپرسن ہیں وہ فلاحی تنظیموں اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی لندن میں کام کر رہی ہیں لندن میں وہ کئی فلاحی منصوبے بھی چلا رہی ہیں اور خواتین کے حقوق کی جنگ بھی لڑتی ہیں ان کے جنگ میں شائع ہونے والے کالموں میں خواتین کے حقوق اور لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی عکاسی ملتی ہے وہ لندن میں رہ کر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں اس نشست میں المصطفےٰ ٹرسٹ کے منصوبوں پر نواز کھرل نے ان کو بریفینگ بھی دی جس کو انھوں نے بہت سراہا رخسانہ رخشی کے کالموں اور شاعری کے مو ضوعات منفرد ہوتے ہیں،انھوں نے اپنے کالج کے دور کے واقعات بھی ادیبوں سے شیئر کیے ان کے کچھ شعر یوں ہیں

خاتون اور بچوں پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

نغمہ ئ باد سحر موج بہاراں بنکر

دل کے ویرانے کو فردوس بریں تم کردو

دل محبت کی رفاقت کی زد میں ہے رخشی

نفرتیں ساری بس دفن یہیں تم کردو

چند روز قبل لندن سے ہی آئے عارف انیس کی کتاب کی رونمائی کا اہتمام بھی نواز کھرل نے کیا عارف انیس کے بارے میں عرض کرتا چلوں کہ وہ ضلع خوشاب کی وادی سون کے قصبہ انگہ میں پیدا ہوئے، نفسیات اور بزنس ایجوکیشن کی تعلیم پاکستان اور بین الاقوامی اداروں سے حاصل کی۔ سی ایس پی کے امتحان میں 29ویں کامن میں منتخب ہوئے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بطور ڈپٹی کمشنر کچھ عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد مہم جو اور چیلنج پسند عارف انیس اس پرکشش جاب سے استعفیٰ دے کر برطانیہ جا بسے۔ برطانیہ میں یہ " خواب زادہ " بہت جلد اپنی بے پناہ صلاحیت و قابلیت کے ذریعے اپنی نمایاں شناخت بنانے میں کامیاب ٹھہرا، عارف انیس کو عالمی سطح پر موجودہ دور کا موثر تھاٹ لیڈر، سپیکر، تجزیہ کار اور مصنف تسلیم کیا جاتا ہے وہ واحد پاکستانی مصنف اور سپیکر ہیں جنہوں نے امریکی صدر بل کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستانی وزیراعظم عمران خان، یوسف رضا گیلانی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، تھیریسامے، آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ سمیت27سربراہان مملکت کے ساتھ انٹرنیشنل کانفرنسوں میں خطاب کیا وہ اقوام متحدہ اور عالمی اقتصادی فورم کے پلیٹ فارم پر بھی خطاب کر چکے ہیں 2024ء میں برطانوی کنگ چارلس سوم کی طرف سے ایم بی اے کا شاہی اعزاز دیا گیا 2023ء میں انہیں برطانیہ کے 100 موثر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کیا گیا 2022 ء میں صدر پاکستان نے عارف انیس کو ”پرائڈ آف پاکستان“کا ایوارڈ پیش کیا 2020 ء میں انہیں برین ٹرسٹ برطانیہ کی طرف سے "برین آف دی ایئر "کا اعزاز دیا گیا عارف انیس 12بیسٹ سیلنگ کتابیں لکھ چکے ہیں وہ ایموشنل انٹیلی جینس، کوچنگ، ایگزیکٹو پریزینس، رشتوں اور محبت کی نفسیات اور لیڈر شپ کے موضوعات پر دنیا بھر میں بزنس لیڈرز کو کوچ کر چکے ہیں انھوں نے 2020ء میں برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران "ون ملین میل "پراجیکٹ کی داغ بیل ڈالی، جس کو ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس، وزیراعظم برطانیہ سمیت دنیا کی اہم ترین شخصیات نے سراہا عارف انیس کا شمار پاکستان میں پرسنل ڈیویلپمنٹ انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا ہے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے قابل فخر عارف انیس کی 12 ویں اور تازہ کتاب "جیو جانی"کی نہایت خوبصورت تقریب کی صدارت سول سروسز اکیڈمی کے سابق ڈی جی، مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے روح رواں جناب خالد محمود نے کی دنیا میں بلاسود قرضوں کے سب سے بڑے رفاہی ادارے " اخوت " کے بانی، ہفت رنگ شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب اور Asia Pacific chamber of commerce کے بانی ڈاکٹر حسن خلیل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی تقریب کے مقررین میں معروف مصنف، دانشور فرخ سہیل گوئندی، روزنامہ 92 نیوز کے میگزین ایڈیٹر، معروف مصنف اور کالم نگار عامر خاکوانی، عالمی شہرت یافتہ مصنف اور کوچ قیصر عباس، معروف بلاگر، فوٹوگرافر اور دانشور سید مہدی بخاری، سابق وفاقی سیکرٹری سلیم رانجھا، ملتان سے تشریف لائے معروف لکھاری خواجہ مظہر نواز صدیقی، نامور شاعرہ سیدہ تسنیم بخاری شامل تھیں تقریب کی نظامت کا اعزاز نواز کھرل کے حصے میں آیا، نامور صداکار صفدر علی نے نہایت عمدگی کے ساتھ عارف انیس کی تحریروں کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں شہر کی اہم علمی، ادبی، صحافتی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے تمام معزز و محترم شرکاء کو ڈاکٹر حسن خلیل کی طرف سے عارف انیس کی کتاب " جیو جانی " کی ایک ایک کاپی پیش کی گئی عارف انیس کے کالموں میں ہمیں معاشرہ سے جڑے مسائل ملتے ہیں ان کی دیگر کتابیں بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے4 افراد جاں بحق

QOSHE - "جیو جانی "اور رخسانہ رخشی کی شاعری - سیدعارف نوناری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

"جیو جانی "اور رخسانہ رخشی کی شاعری

14 0
13.04.2024

پاکستان کے ادبی شہروں لاہور گوجرانوالہ کراچی فیصل آباد اور سیالکوٹ میں روزانہ کئی ادبی تقریبات اور ادبی پروگرام ہوتے ہیں جن سے ادیب اور شعرا کی بھر پور نمائندگی ہوتی ہے لاہور کے نواز کھرل جو ابھی حال ہی میں حلقہ ارباب ذوق لاہور کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، کا خاصا ہے کہ وہ بیرونی ممالک سے تشریف لانے والے ادیبوں شعرا اور لکھاریوں کے اعزار میں تقریبات منعقد کرتے ہیں جیوجانی کی تقریب رونمائی کے بعد لندن سے جنگ کی کالم نگار شاعرہ رخسانہ رخشی تشریف لائیں تو لاہور میں ان کے اعزاز میں شعراء ادیبوں اور کالم نگار کو المصطفےٰ آئی ٹرسٹ لاہور میں اکٹھا کیا گیا مشاعرہ ہوا جس میں شعراء نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی کالم نگاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور رخسانہ رخشی کی کالم نگاری اور شاعری کی خصوصیات بیان کیں اور لندن میں ان کی فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کو سراہا مقررین میں لندن میں رخسانہ رخشی کی ادبی تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی اظہار خیال کیا کالم نگاروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے لندن میں رہ کر بے شمار ادبی تقریبات کروائی ہیں اور کرواتی رہتی ہیں جس سے لندن میں پاکستانی کلچر اور ادب کو فروغ ملا ہے رخسانہ رخشی لندن میں ایشین لیڈیز کلب 'انجمن تحریم اردوکی چیئرپرسن ہیں وہ فلاحی تنظیموں اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی لندن میں کام کر رہی ہیں لندن میں وہ کئی فلاحی منصوبے بھی چلا رہی ہیں اور........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play